آج کا دن کیسا رہے گا؟ 16 اپریل 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج کچھ غیر متوقع حالات و واقعات سامنے آنے سے آپ کا طے شدہ شیڈول درہم برہم ہوجائے گا۔ اس لئے بہت زیادہ مصروفیات والا شیڈول بنانے سے گریز کریں۔ آج کسی مقامی کاروباری سفر کا منصوبہ اچانک بننے سے اس پر عمل درآمد بھی فوری طور پر ہی کرنا ہوگا ایسے ہی یہ منافع بخش بن سکتا ہے۔

ثور (April20-May20)

آج مجموعی طور پر آپ ذہنی الجھاؤ کا شکار ہوں گے جس کی وجہ سے آپ کی جذباتیت اور جوش و خروش کی وجہ سے آپ میں توڑ پھوڑ کے جذبے پروان چڑھ سکتے ہیں اور رویے کی وجہ سے آپ کے حالات میں مزید ابتری پیدا ہوسکتی ہے یا آپ پیچیدگی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

  (May21-June21) جوزا

آج اپنے فرائض کی ادائیگی اور بروقت نتائج مہیا نہ کرنے کی وجہ سے آپ کی اپنے سینیئرز افراد کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ ہوسکتی ہے۔ اپنے حالات میں پائی جانے والی پیچیدگی کے بارے میں تمام تفصیلات کی وضاحت کرنی ہوگی اس کے علاوہ اپنی غلط فہمیوں کو بھی دور کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنے اہداف کے حصول میں آپ کی مصروفیات عروج پر ہونے کی وجہ سے آپ کو وقت میسر نہ آسکے گا جس کی وجہ سے آپ کو اپنے پیار و محبت کے معاملات اور اپنے پیاروں کو بھی نظر انداز کرنے کا بہانا میسر آسکے گا اور ممکنہ طور پر اس سے آپ کے باہمی تعلقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج بہت سی رکاوٹیں اور مشکلات پیدا ہونے سے آپ کے لئے کامیابی کا سفر جاری رکھنا یا طے کرنا خاصا دشوار ہوجائے گا اور اپنے پیاروں کے ساتھ آپ کی غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں جنہیں دل سے بات چیت کرکے یا باہمی طور پر ایک دوسرے کا نقطہ نظر سمجھ کر ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج اپنے پیاروں کی جانب سے خلاف توقع کوئی افسردہ خبر موصول ہونے سے آپ کی پریشانی میں اضافہ ہوسکتا ہے اور ذہنی دباؤ میں بھی اضافہ ممکن ہے۔ اس صورتحال میں کسی بھی قسم کی تلخی یا جذباتیت پیدا ہونے سے آپ کی گرمی سردی بھی ہوسکتی ہے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کسی کاروباری دورے کی شروعات کرنے کی کوشش کریں جس کے بارے میں آپ کی شریک حیات کے راضی نہ ہونے یا حتمی طور پر اس کی معلومات کے حصول میں ناکامی پر آپ کے پیاروں کو بھی تشویش ہوسکتی ہے اور ممکنہ طور پر اسی وجہ سے ہی آپ کا گھریلو ماحول بھی شدید متاثر ہوسکتا ہے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج چونکہ آپ کی بات چیت کرنے کی صلاحہت مناسب انداز میں متحرک نہ ہوگی اسی لئے دوسروں سے کاروباری ملاقات کرنے سے گریز کریں اور اگر بات جذبات کی ہوتو ایسے رشتوں کا آغاز کرنے یا انہیں متحرک کرکے عملی طور پر اطمینان اور سکون حاصل کرنے کی کوشش کو فی الحال روک دیں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج صبح سے ہی آپ بہت زیادہ جوشیلے اور متحرک نظر آئیں گے جس کی بناء پر آپ کسی بھی قسم کی نئی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کرسکتے ہیں۔ آج کوئی ایسا معاملہ جسے اپنی دانست میں آپ کافی عرصہ پہلے ہی ختم کرچکے تھے دوبارہ سے سامنے آسکتا ہے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنے اہداف کے حصول میں نہ صرف یہ کہ ناکامی ہوسکتی ہے بلکہ آپ کے لئے اپنے اہداف پر توجہ مرکوز کرنا ہی خاصا مشکل ثابت ہوگا۔ نتیجتاً آپ کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے لیکن اس ماحول میں اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کے ساتھ پائی جانے والی غلط فہمیاں اور ذہنی اختلافات ختم کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج کسی بھی قسم کی نئی ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے سے گریز کریں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کو اپنے موجودہ اہداف کو مکمل کرنا ممکن نہ ہوگا۔ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ اپنی توانائی کو بحال رکھنے کے لئے بہت سے منصوبے ایک ساتھ شروع نہ کریں اور نہ ہی اپنی بسط سے بڑھ چڑھ کر خود کو متحرک کونے کی کوشش کریں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج حالات کا موڈ اور رخ دیکھ کر ہی کسی بھی فیصلے کو حتمی شکل دے سکیں گے۔ کسی کے جھگڑے کو نمٹانے میں کسی قسم کا کردار ادا کرنے کی خواہش کو اپنے تک ہی محدود رکھیں کیونکہ ایسے کاموں کے لئے آج کا دن مناسب نہیں ہوگا اور ایسا کرنے سے آپ کی ناکامی ہوسکتی ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔