آج کا دن کیسا رہے گا؟ 16فروری 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج آپ کے لئے اپنے مستقبل کے منصوبے بنانا اور موجودہ حالات کا تجزیہ کرکے نئے اقدامات کرنا فائدہ مند ثابت ہوگا۔ ان اثرات کی وجہ سے آپ اپنی حیثیت سے زیادہ خرچ کرنے کے لئے بہت بیتاب اور جذباتی ہوسکتے ہیں۔ ایسے میں تھوڑے جدت پسند بن کر اپنے پیاروں کا مشورہ ضرور حاصل کرلیں۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج اپنے پیاروں اور قریبی افراد کی باتوں کو دھیان سے سنیں اور ان پر دل جمعی سے عمل کرنے کی کوشش کریں جس کے بعد یقینی طور پر آپ کو فائدہ مل سکے گا۔ آج مزید الجھنوں سے بچنے کے لئے اپنے معمولات میں مصروف رہیں۔

جوزا (May21-June21)

آج ستاروں کے منفی اثرات کی وجہ سے آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد آپ کے نظریات سے بالکل بھی متفق نہ ہوں گے کیونکہ ان کا شکوہ ہوگا کہ اصل میں آپ ان کی باتوں کو سمجھ ہی نہیں پائے اور نہ ہی انہیں اپنی باتوں سے قائل کرسکے ہیں۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کے ستارے بتارہے ہیں کہ آج دن کے آغاز سے ہی آپ کسی بھی نئے کام کی شروعات کرنے کے لئے بہت ہی پر عزم اور پر جوش ہوں گے جبکہ کسی ایسے پرانے کام کا سلسلہ پھر سے شروع ہونے کا بھی امکان ہے جسے آپ کافی عرصہ قبل ہی مکمل کرچکے ہیں۔

 اسد (July23-Aug22)

آج صبح سے ہی آپ کو اپنی تمام تر سرگرمیوں کے بارے میں منفی سوچیں پیدا ہونے کی وجہ سے بہت ہی زیادہ چڑچڑے پن کا احساس ہوگا جن کا تعلق آپ کی عملیت پسندی یا مالی استحکام سے تھا اور جن میں آپ کو بھرپور توجہ درکار تھی۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ بہت زیادہ جذباتی اور تصوراتی خیالات میں گھرے ہوں گے جس کی وجہ سے آپ کو یوں لگے گا کہ جیسے آج آپ اپنے تمام امور کو چٹکی بجاتے ہی حل کرلیں گے لیکن بہتر یہی ہوگا کہ آپ حقیقی دنیا میں واپس آجائیں۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج کسی بھی قسم کی نئی سرگرمی کا آغاز کرنے کے لئے بہتر موقع نہیں ہے جبکہ آپ کسی کام میں بہت زیادہ جذباتیت اور جلد بازی کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کو ہر حال میں محتاط رہنا ہوگا۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کی ذاتی کیفیات میں بہت ہی زیادہ کنفیوژن اور الجھاؤ کی صورت سامنے آسکتی ہے ایسے میں آپ کو یوں لگے گا جیسے آپ اپنی توانائی کو ضائع کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کی عملی صلاحیتیں بھی پوری طرح متحرک نہ ہوں گی۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج صبح سویرے ہی آپکے کسی دوست کی جانب سے بز زبانی کی وجہ سے آپ کا دل ٹوٹ سکتا ہے اور ذہنی تناؤ کا شکار بھی ہوسکتے ہیں لیکن آپ کو اپنے حوصلے جواں رکھتے ہوئے اپنے اہداف پر ہی توجہ دینی چاہیئے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے ستارے اس بات کو ظاہر کررہے ہیں کہ آج آپ کا دل اپنے کسی کاروباری شراکت دار کی بد دیانتی کی وجہ سےدکھ سکتا ہے اور آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ جیسے آپ پر بد اعتمادی کی گئی ہے یا آپ کو بے ایمان سمجھا جائے گا اور اسی کی وجہ سے آپ کچھ الگ فیصلے کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ میں بدمزاجی اور بے زاری کی کیفیات اپنے نقطہ عروج پر ہونے کی وجہ سے آپ کو ہر چیز بری لگے گی جبکہ آپ دوسروں پر بے جا تنقید کے نشتر برسانے میں بھی کوئی لحاظ نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کے پیار و محبت کے تعلقات بھی تناؤ کا شکار رہیں گے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے گھر میں کسی بھی قسم کی تبدیلی لانے کی سوچ کے باعث آپ میں اور آپ کی شریک حیات میں اختلاف پیدا ہوسکتا ہے اور یہ اختلاف کسی قسم کے جھگڑے کی ابتدائ بھی بن سکتا ہے۔ اسی لئے آپ کو اپنے غصے اور جذبات پر قابو پاکر خود کو نارمل کرنا ہوگا۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...