آج کا دن کیسا رہے گا؟ 15 مارچ 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج صبح سے ہی آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے جس کی بنیادی وجہ آپ کی ذہنی الجھن بھی ہوسکتی ہے۔ ایسے میں خطرات مول لینے سے گریز کریں کیونکہ آپ کی کامیابی کے امکانات خاصے کم ہیں۔ خود کو پرسکون اور مطمئن کرنے کے لئےکسی سرگرمی کوروکنا بھی پڑے تو روک دیں تاکہ اپنی صحت ٹھیک بناسکیں۔

ثور (April20-May20)

آپ کے تمام تر منصوبے جن میں مالی شعبہ خاص توجہ بنا ہوا ہوگا آج آپ کی عملی کاوشوں کا اہم سبب بن سکے گا، اس سے آپ کو بہت سے فوائد مل سکتے ہیں لیکن ان معاملات میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنے میں کوئی بھی فرد آپ کا ساتھ نہ دے گا۔

  (May21-June21) جوزا

آج اپنی کاروباری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے یا اپنے معاملات کو مضبوط بنانے میں حالات کی جانب سے آپ کو کوئی خاص مدد حاصل نہ ہوسکے گی بلکہ آپ بہت سے حساس اور ہر معاملے میں شکی پن کا مظہر نظر آئیں گے اور کسی بھی فرد سے بات چیت کرنے سے بھی بیزار ہوسکتے ہیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنے جذبات قابو میں رکھنے کی کوشش کریں اور مختلف امور میں اپنے آپ کو حساس طبیعت کا مالک نہ بنائیں ورنہ سوائے اپنے آپ کو کوسنے کے علاوہ کوئی کام نہ کرسکیں گے۔ اپنی سوچوں پر قابو پاکر اپنے تعلقات کو متاثر ہونے سے بچانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کی عملی صلاحیتیں مکمل طور پر متحرک نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو کسی بھی قسم کی خطر یا محاذ آرائی پر مبنی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو دور رکھنا ضروری ہوگا۔ ان حالات میں آپ کو اپنے ستاروں کی مدد بھی حاصل نہیں ہوسکے گی۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج کا دن مستقبل کے منصوبے بنانے اور کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے کے لئے موافق ثابت نہ ہوسکے گا۔ لیکن ان باتوں کے باوجود آپ کے ذاتی تعلقات اور پیار بھرے مراسم آپ کی وجہ اطمینان ہوں گے، اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے تعلقات بھی استوار کرسکیں گے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے آپ کو خطرات میں دھکیلنے اور من مانی سے گریز کریں تاکہ اپنی غیر مطمئن وجدانی کیفیت سے بچاؤ میں کامیاب ہوسکیں گے۔ اگر ذہنی الجھاؤ یا کنفیوژن سے پالا پڑے تو دوسروں سے بات چیت میں احتیاط برتیں اور کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی ترتیب نہ دیں۔

  (Oct23-Nov21)  عقرب

آج اپنی کامیابی پر بھروسہ کرکے کوئی قدم نہ اٹھائیں کیونکہ معاملات اس کے برعکس بھی ہوسکتے ہیں۔ لیکن آپ کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کرنے سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ اس طرح کامیابی حاصل ہونا مشکل ہوجائے گا لیکن دوسروں کی مدد کا حصول ممکن ہوسکے گا۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اگر آپ نے اپنی توجہ کو بھٹکنے نہ دیا تو اپنے امور کی انجام دہی میں کامیاب ہوسکیں گے ورنہ ناکامی آپ کا مقدر بن سکتی ہے۔ اپنے اردگرد پھیلی افواہوں پر کان نہ دھریں اور نہ ہی اس کام میں کسی کے حصے دار بنیں ورنہ کسی بھی قسم کی لڑائی کے لئے تیار رہیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج غیر متوقع طور پر آپ کو کہیں سے معقول رقم موصول ہوسکتی ہے جس کے بعد آپ اپنے مستقبل کے منصوبے بنانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ آپ کو اپنے منصوبے تمام تر توجہ اور سنجیدگی سے تیار کرنے چاہئیں کیونکہ پرجوش اور جذباتی فیصلے آپ کے لئے مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں اور ناکامی ہوسکتی ہے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج کسی قسم کی تلخی یا لڑائی جھگڑے سے گریز کریں کیونکہ آپ کے ستارے آپ کی موافقت میں نہیں ہیں۔ اس لئے دوسروں سے مغاذ آرائی یا مخالفت کرنے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی منفی سرگرمیوں کا آغاز کریں۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں تاکہ خود کو ہر طرح کے نقصانات سے محفوظ رکھ سکیں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے نہ تو کسی کام کو کرنے میں دل لگے گا اور نہ ہی اپنی ذمہ داریاں صحیح طور پر نبھا پائیں گے۔ ایسے میں دوسروں باتوں کو اس کے صحیح تناظر میں سمجھنا بھی ممکن نہ ہونے سے معاملات مزید خرابی کی جانب جاسکتے ہیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔