آج کا دن کیسا رہے گا؟ 15 مئی 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کا کوئی طے شدہ کاروباری دورہ ملتوی ہونے سے آپ کو پریشانی ہوسکتی ہے جبکہ گھر پر کچھ چیزوں کی مرمت کے لئے ضرورت سے زائد رقم خرچ کرنے کی وجہ سے آپ کو کافی الجھن کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن آپ کو حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی حدود میں رہنا ہوگا اور اسی سے کامیابی میسر ہوگی۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کسی بھی قسم کے کاروباری دورے کا آغاز کرنا چاہیں گے لیکن اس کے لئے آپ کو پہلے تیاری کرنی ہوگی اور تمام جزئیات کا جائزہ لینا ہوگا۔ آج کسی بھی قسم کے عجلت پسندی پر مبنی فیصلوں کو حتمی شکل دینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کو اپنے طے کردہ اہداف کے حصول میں کئی غیر متوقع رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے لئے آپ کو اپنے اہل خانہ یا خاندان کے افراد کو موردِ الزام نہیں ٹھہرانا چاہیئے۔ کسی پر الزام لگانے سے نہ تو آپ کی منزل آسان ہوگی اور نہ ہی مستقبل میں آپ کو عملی مدد مل سکے گی۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کے ترتیب دیئے گئے منصوبے حسب توقع منزل کے حصول میں مددگار ثابت نہ ہوں گے جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کی کامیابی کی امید رکھنا سوائے خوش فہمی کے اور کچھ نہ ہوگا۔ آپ کو اپنے قریبی دوستوں کی جانب سے کسی کاروبار میں شمولیت کی پیشکش ہوسکتی ہے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اپنے پیار محبت کے اہم معاملات کو نمٹانے میں  اپنے بزرگوں کی مدد اور مشاورت آپ کو حاصل رہے گی۔ مجموعی طور پر آپ کی عملی صلاحیتیں مناسب انداز میں کارگر یا متحرک نہ ہوں گی لیکن آپ کے دوست احباب آپ کی مدد کرنے کے لئے دل و جان سے تیار ہوں گے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کو اپنے قریبی تعلقات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ اپنے نرم لہجے اور بہترین الفاظ کا انتخاب کرکے صورتحال کو باآسانی سنبھال سکیں گے۔ اس کے لئے جس قدر بھی تحمل مزاجی کی ضرورت ہوگی آپ اس سے زیادہ مہربانی کا ثبوت فراہم کرسکتے ہیں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کی ذاتی کیفیات میں ذہنی الجھاؤ سب سے نمایاں ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کسی ایسے نئے کاروباری منصوبے کی شروعات سے باز رہیں جس کے بارے میں آپ کو بہت سی توقعات وابستہ ہوں جبکہ آپ کی توقعات کا پورا ہونا بالکل بھی ممکن نظر نہیں آتا۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج کسی نئے کاروبار میں شمولیت کے مواقع میسر آسکتے ہیں یا پھر کسی ایسے ہی منافع بخش کاروبار کی شروعات کرسکیں گے لیکن خیال رکھیں دونوں ہی صورتوں میں آپ کو ہچکچاہٹ یا تذبذب سے کام نہیں لینا چاہیئے بلکہ حالات کے مطابق خود کو سرگرم عمل کرلینا چاہیئے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اپنے درست فیصلوں کی وجہ سے اپنے مالی معاملات کو ٹھیک کرکے اپنے لئے خوشیاں خرید سکیں گے۔ اس کے علاوہ بہت سی الجھی ہوئی باتیں بھی واضح ہو سکتی ہیں اس لئے اپنے آپ کو پریشان کرنے کی بجائے پرسکون رکھ کر معاملات کو نمٹانے کی کوشش کریں اور پوری لگن کے ساتھ کام کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج صبح ہی آپ کوئی ایسا فیصلہ کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا طے کردہ شیڈول میں مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ اچانک کسی غیر متوقع کاروباری دورے پر چلے جائیں۔ اپنے مالی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے کسی دوست سے باہمی اشتراک کے ساتھ نئے کاروبار کا آغاز کرسکتے ہیں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج صبح سویرے ہی آپ کو خاصی معقول رقم موصول ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کسی نئے کاروبار کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اپنی سماجی زندگی میں اپنی عمدہ گفتگو کے ذریعے سے دوسروں کو ہمنوا بنانے کی صلاحیت اور انہیں اپنے نظریات سے ہم آہنگ کرنے کی خوبی بروئے کار لاکر کامیابی حاصل کرسکیں گے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو اپنی مصروفیات میں سے وقت نکالنا ممکن نہ ہوگا اس لئے اپنے آپ کو پرسکون اور تازہ دم رکھنے کے لئے اپنے طے شدہ شیڈول کو زیادہ سے زیادہ آرام دہ بنانے کی کوشش کریں لیکن آپ کی تمام تر مصروفیات میں آپ کے دوست احباب اور اہل خانہ بھی آپ کے معاون رہیں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...