آج کا دن کیسا رہے گا؟ 14 مارچ 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج اپنے برے موڈ کی وجہ سے سخت احساساتی تکلیف میں مبتلا ہوسکتے ہیں جبکہ آپ کے دوست اور اہلخانہ آپ کو حقائق سے آگاہ کرکے آپ کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ آپ موجودہ کیفیات سے باہر نکل سکیں۔ آپ کسی پر بھی بلاوجہ برس سکتےہیں جبکہ مالی مشکلات بھی آپ کو پریشان کرسکتی ہیں۔

ثور (April20-May20)

آج اپنے معاملات پر توجہ مبذول کرنے میں ہونے والی دقت کی وجہ سے اپنے پیاروں کے ساتھ کسی قسم کی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی راہ میں حائل ہونے والی مشکلات اپنی حقیقت سے بہت زیادہ محسوس ہوسکتی ہیں جس سے آپ گھبراہٹ کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کی کامیابیوں کا دن ہے جس میں آپ اپنے لئے بہتر ملازمت کی تلاش یا موجودہ جگہ ترقی کی کوششوں میں کامیاب ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ کسی قسم کے کاروباری معاہدہ کرکے مالی مفادات کا حصول ممکن بناسکیں گے۔ آج آپ میں جارحیت پسندی کے جذبات ابھر سکتے ہیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنے طویل المدتی منصوبوں کو جوش و جذبے کے ساتھ آگے بڑھانے اور انہیں مکمل کرنے کی جانب سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی تاکہ اپنی مالی حالت کو مضبوط بنایا جاسکے۔ اپنے اہم مالی اہداف کے حصول کے لئے کسی کاروباری دورے کو ملتوی کرنے کا سب سے اہم سبب آپ کی خراب مالی حالت بھی ہوسکتی ہے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ میں ستاروں کے اثرات کی وجہ کچھ جھجک اور خلفشار پیدا ہونے سے اپنی بات کو واضح انداز میں کہنے کی صلاحیت میں خاصی کمی آسکتی ہے۔ اسی کی وجہ سے آپ کو اپنا مدعا رک رک کر اور بڑے ہی نپے تلے انداز میں بیان کرنا ہوگا۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کی صحت کی معمولی خرابی کی وجہ سے آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے اور رویے میں شدت پسندی کی وجہ سے دوسروں سے بیزاری اور کسی کام کی بات چیت کو بھی دل نہ چاہے گا جس کی وجہ سے تنہائی کا شکار ہوسکیں گے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے مالی مفادات کے حصول کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لئے کسی قسم کا سفر اختیار کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ اپنے کاروباری معاملات میں مشکلات کا شکار ہوسکیں گے جبکہ اپنے مزاج کی برہمی کو بھی چھپانا ممکن نہ ہوگا۔

  (Oct23-Nov21)  عقرب

آج اپنے بیزاری اور عملی امور سے لاتعلقی کا اظہار واضح انداز سے نہ کریں ورنہ اپنے دوستوں یا اپنے ساتھ کام کرنے والے احباب سے ناراضگی مول لے سکتے ہیں۔ آج اپنے معاملات میں اپنے وجدان کو استعمال میں لائیں اور اپنے دنیاداری کے معمول کےعلاوہ گھریلو فرائض کی ادائیگی کی بھی دل جمعی سے کوشش کریں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو اپنے موڈ کو بحال کرنے کا موقع مل سکے گا جس کے بعد آپ میں جوش و جذبہ بھی بڑھ سکے گا مگر اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ محتاط رویہ اپنائیں کیونکہ ان میں سے ممکنہ طور پر کسی ایک فرد کی جانب سے آپ کے خلاف سازش بھی ہوسکتی ہے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنے اندر بیزاری اور لاتعلقی کے احساسات کی فروانی کی وجہ سے دوسروں سے بات چیت کرنے کو بھی دل نہیں چاہے گا جبکہ اپنے اہم امور کو بھی فراموش کرسکتے ہیں۔ آج خود کو متحرک کرنے کی کوشش کرکے اپنے کام کے دوران محسوس ہونے والی تنہائی کی کیفیات سے باہر نکل سکیں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے آپ کو معمول کے مطابق بنانے کی کوشش کریں کیونکہ اگر آپ نے حد درجہ کا احتیاطی رویہ اپنایا تو آپ کسی منافع بخش کاروباری معاہدے سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ اس کے علاوہ آج اپنا وقت اہلخانہ کے ساتھ گزار کر مستقبل کے منصوبے بنا کر اچھے وقت کے خیال سے خوب لطف اندوز ہوسکیں گے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے منفی احساسات اور رجحانات کی جانب زیادہ سنجیدگی سے متوجہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ایسے خیالات کو اپنے اوپر حاوی ہونے دیں ورنہ کسی تجربے کار فرد سے اپنے جذباتی رشتوں کے بارے میں مشاورت لازم ہوجائے گی۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...