آج کا دن کیسا رہے گا؟ 14 جون 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران آپ بہت سے ایسے امور کی انجام دہی کرنا چاہتے ہیں کہ جن کی وجہ سے آپ کی عزت بڑھنے کے علاوہ آپ کے متعلقہ ادارے کی نیک نامی میں بھی اضافہ ممکن ہوگا لیکن آپ کو ڈر ہے کہ کہیں آپ کے اعلیٰ افسران اسے ناپسند نہ کردیں۔

ثور (April20-May20)

آج اپنے اعلیٰ افسران کی جانب سے آپ کی محنت اور طریقہ کار کو سراہا جائے گا لیکن اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کی نفرت کا نشانہ آپ ہی کو بنایا جائے گا۔ ایسے وقت میں کسی سے بھی اپنے دل کی باتیں نہ کریں ورنہ آپ کے لئے مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کو بہت زیادہ توقعات قائم کرنی چاہئیں کیونکہ آپ کو ملازمت یا کاروبار سے متوقع فائدہ حاصل نہ ہوسکے گا۔ اسی بات سے آپ کا دل بھی ٹوٹ سکتا ہے اور آپ ذہنی دباؤ کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔ خود کو پرسکون بنائیں اور عملی قدم اٹھائیں پھر دیکھیں آپ کے منٹوں کے کام کیسے سیکنڈوں میں ہوتے ہیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنی صحت کی خرابی کی وجہ سے اپنے پیشہ وارانہ معاملات کو بہتر بنانے کے لئے ترتیب دیا گیا کاروباری دورہ ختم کردیں گے۔ اس ساری صورتحال میں آپ کے سینیئر افسران آپ کے حالات و واقعات کے بارے میں آپ کے ساتھ ہوں گے۔ اس کے علاوہ آج کسی بھی بحث و تکرار سے گریز کرنا چاہیئے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج صبح آپ کی ملاقات کسی ایسے فرد سے ہوسکتی ہے جسے آپ نے بہت دیر بعد دیکھا ہوگا اور یقینی طور پر یہ سب آپ کی مصروفیت کا نتیجہ ہوگا۔ آج آپ کو کسی تقریب میں مدعو کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی نئے کاروبار کو حتمی شکل دینے کی بھی کوشش کرسکتے ہیں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج کسی بھی موقع پر دوسروں سے بحث و تکرار کی کوشش نہ کریں اور اگر ایسا موقع سامنے آ بھی جائے تو احتیاط کریں خاص کر جب سارے معاملات کسی خاتون کی اہمیت کو سامنے لارہے ہوں۔ آج معاملات کا حل تلاش کرنے کے لئے ان کا تجزیہ کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے جبکہ آپ فائدہ مند کاروباری معاہدہ بھی کرسکیں گے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج ستاروں کی پوزیشن کے پیش نظر آپ کو اپنے معاملات کی انجام دہی میں مشکل ہوسکتی ہے جبکہ ان کے فوائد بھی خاطر خواہ سامنے نہیں آسکیں گے۔ آج صبح سے ہی آپ اپنی شریک حیات یا کسی پیارے کے ذاتی معاملات کو حل کرنے میں مصروف ہوسکتے ہیں۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج مختلف قسم کی نئی سرمایہ کاری کے منصوبے کو حتمی شکل دے سکیں گے۔ ان سب باتوں کے فوائد اور نقصانات سے قطع نظر آپ کو ہر حال میں محتاط رہنا ہوگا۔ اگر آپ صرف ایک احتیاط کرلیں کہ آج کا کام کل پر مت چھوڑیں تو آپ کے لئے بہت سے مسائل از خود حل ہوسکیں گے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو ملنے والی معلومات کی وجہ سے دن بھر کی سماجی مصروفیت کی تھکاوٹ کے باوجود شام کو ستاروں کی مدد حاصل کرنے کے بعد سامنے آنے والے مواقع سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اپنے ساتھ کام کرنے والے کسی فرد کے ساتھ جھگڑے میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنے بہت سے عملی منصوبوں کی تکمیل کے بارے میں وقت نکالنے کی کوشش کریں۔ اپنے اردگرد نظر رکھیں تاکہ آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔ شام میں اپنے قریبی عزیز و اقارب کے ہاں جانے کا پروگرام بن سکتا ہے اور وہاں اپنے باہمی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کرکے متفقہ پروگرام کو حتمی شکل دے سکیں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ اپنے بہت سے اہم کام مکمل کرسکیں گے جبکہ اپنے خاندانی مسائل کو بھی کئی مشکلات سے نجات دلاسکیں گے۔ اپنی ضروری اشیاء کے علاوہ قیمتی چیزوں کی خریداری کرنے سے گریز کریں ورنہ فضول خرچی کی وجہ سے آپ کا بجٹ بگڑ کر رہ جائے گا۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کچھ اہم اور مشکل فیصلے کریں گے جن کی وجہ سے اپنے مستقبل کی مشکلات کو کم کرسکیں گے جبکہ کسی پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش ہونے سے آپ بہت خوش ہوسکیں گے لیکن یاد رکھیں آپ کی شریک حیات آپ کے ضرورت سے زائد کام کرنے کی وجہ سے پریشان ہوسکتی ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...