آج کا دن کیسا رہے گا؟ 14فروری 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)

آپ بخوبی جانتے ہیں کہ آپ کیا کررہے ہیں؟ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اور کیا ممکن ہوسکتا ہے مگر اس میں اصل بات آپ کے یقین کی ہے جو مکمل طور پر موجود ہونے کے باوجود آپ کے لئے بہت زیادہ مددگار ثابت نہیں ہورہا کیونکہ آپ کی منصوبہ بندی میں اسے خاص مقام ہی نہیں دیا گیا۔

ثور(April20-May20)

آج کسی بھی طرح سے اپنے پرانے خیالات اور احساسات کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اس کے بغیر منزل کا حصول ممکن نہ ہوپائے گا۔ آپ کو کسی کی بات پر ردعمل کا اظہار کرنے میں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیئے اور نہ ہی متوقع حالات سے خوفزدہ ہونا چاہیئے۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کو اپنی مالی مشکلات کو ذہن سے نکالنا ہوگا جبکہ اپنے پیاروں کے غصے کو بھی ختم کرنے کی کوششوں کا عملی آغاز کرنا ہوگا۔ کسی طے شدہ کاروباری دورے کی منسوخی آپ کا دل بوجھل کرسکتی ہے اس لئے اپنے آپ کو مضبوط بنانے کی کوشش کی بہت ضرورت ہوگی۔

 سرطان (June22-July22)

آپ اپنے خیالات اور آئیڈیاز کے پیچھے بھاگنے کی وجہ سے وقتی طور پر دلبرداشتہ ہوسکتے ہیں لہٰذا حقائق کو مدنظر رکھ کر ہی اپنے منصوبوں پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔ اپنے تعلیمی معاملات اور کامیابیوں کی وجہ سے آپ کی عزت دوسروں کی نظر میں مزید بہتر ہوسکے گی۔

 اسد (July23-Aug22)

آج موجودہ غیر متوقع حالات و واقعات کی وجہ سے درست اقدامات کرنا اور ان کے برآمد ہونے والے نتائج کی مدد سے صحیح منزل تک پہنچنا ممکن نہ ہوگا۔ لہٰذا پہلے تو اپنے غصے کو ختم کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کا اندرونی ہیجان اور جذباتیت معمول پر آکر آپ کو پرسکون بنا سکے گا۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنے معمولات میں تبدیلی لانے کے لئے یا کچھ نیا کرنے کے لئے زبردست خواہشات آپ کو مجبور کردیں گی۔ آج کچھ معاملات آپ کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں جنہیں آپ باآسانی حل کرسکیں گے۔ اپنی مالی حالت کے بارے میں فکر مند نہ ہوں اور ہر طرح کے خدشات کو دل سے نکال دیں۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کو اپنے پیاروں کی باتوں کو سنجیدگی سے لینا ہوگا ورنہ ان کی ناراضگی کی وجہ سے باہمی تعلقات کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکتا ہے۔ آج آپ کو کسی بھی قسم کی تکرار اور تلخی سے بچنا ہوگا اور اپنے رویے سے لوگوں کے دل جیتنے ہوں گے ورنہ دوسروں کو قائل کرنا ممکن نہ ہوگا۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ بہت زیادہ مسائل مدنظر ہونے کے باوجود اپنی چھٹی حس پر بھروسہ کرکے حقائق کی تہہ تک پہنچ سکیں گے۔ پھر جس طرح بھی ممکن ہوگا اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل کا استعمال بھی کرسکیں گے۔ اپنے اندر موجود امن پسندی کو دوسروں کے سامنے لائیں۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کو اپنے وجدان پر اس حد تک یقین نہیں رکھنا چاہیئے کہ آپ اپنے علاوہ دوسروں کے فیصلے بھی تبدیل کروانے کی کوشش کریں۔ آپ کا طے شدہ شیڈول کسی تکنیکی وجوہ کی بنیاد پر آپ کے لئے فائدہ مند نہیں رہے گا جس سے آپ کی ذہنی کیفیات انتشار کا شکار بھی ہوسکتی ہیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج روحانیت کی عجیب سی کیفیات آپ پر وار ہوسکتی ہیں لیکن جو بات آپ کو پریشان کررہی ہے اسے دور کرنے کی کوشش لازمی کریں۔ جو التواء کا شکار منصوبے یا کام  ادھورے ہیں ان کو مکمل کرنے میں اپنے وجدان سے کام لیں اور مستقبل کے منصوبے ذہن میں رکھتے ہوئے وسائل کابھرپور استعمال یقینی بنائیں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کا جذباتی تناؤ آپ کو بہت حساس بنا سکتا ہے اور اسی وجہ سے ہی آپ میں جلد بازی پیدا ہوسکتی ہے جس سے آپ کے ارادوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوسکتی ہے۔ آپ کسی کا قرب چاہیں گے مگر اپنے آپ کو کسی بھی حالت میں دوسروں کے سامنے لانا پسند نہ کریں گے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آپ اپنے آپ کو جوشیلے یا متذبذب کیفیات کے حامل فیصلوں سے بچائیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کے موجودہ مسائل مزید جذباتی پیچیدگی اختیار کرسکتے ہں لہٰذا اپنی انا پرستی اور شدت پسندی کو قابو میں رکھنے کی کوشش کریں ورنہ سب کچھ ہونے کے باوجود اپنے مسائل کے ساتھ تنہا رہ جائیں گے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...