آج کا دن کیسا رہے گا؟ 13 مارچ 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج کچھ غیرمتوقع حالات سامنے آنے کی وجہ سے آپ کا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ اپنے خاندانی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش میں کامیابی مل سکتی ہے اور ممکنہ طور پر کسی قریبی عزیز کی جانب سے کسی نئے کاروبار میں شمولیت کی پیشکش کو قبول کرسکیں گے۔

ثور (April20-May20)

آج دوسروں کے بارے میں اپنی رائے کا برملا اظہار نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کی بحث و تکرار میں ملوث ہوں۔ اس کے علاوہ اپنے موڈ کی خرابی کا غصہ دوسروں پر نہ اتاریں۔ آج مالی پریشانی کے خاتمے کے لئے کسی رشتہ دار کی جانب سے خاصی معقول رقم موصول ہوسکتی ہے۔

  (May21-June21) جوزا

آج اپنے یاروں دوستوں یا کاروباری ساتھیوں کے ساتھ کسی بھی تقریب میں شرکت سے گریز کریں کیونکہ آپ کا جارحانہ موڈ سب کو پریشان کرسکتا ہے اور ان کے موڈ بھی خراب ہوسکتے ہیں۔ آج آپ کا موڈ خراب کرنے والی ہستی آپ ہی کی قریبی عزیز ہوگی۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کو جہاں سے توقع تھی وہاں سے رقم کا حصول ممکن نہ ہوپائے گا جس کی وجہ سے الجھن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اپنے آپ کو پرسکون اور متحمل مزاج بنانے کی کوشش ضرور کریں ورنہ کسی بھی قسم کی تلخی کے لئے خود کو تیار کرلیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج موجودہ مالی حالات کے دباؤ کی وجہ سے پریشانی لاحق ہوسکتی ہے جبکہ آپ جذباتیت کی وجہ سے اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے سے بھی بعض نہ آئیں گے۔ اپنے آپ پر قابو پائیں کیونکہ آپ کا کوئی بھی قریبی فرد آپ کو مطلوبہ رقم ادھار دینے کی سوچ رہا ہے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج اگر آپ نے اپنے لئے کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رکھا تو فی الحال اس کام سے باز رہیں کیونکہ اس کے حسب منشاء نتائج برآمد نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے آپ پر قابو رکھنا یا اپنے آپ کو مثبت خیالات کا حامل بنانا ایک مشکل امر ہوگا۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنی مالی حالت کی کمزوری کی وجہ سے آپ سخت قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنی کاروباری سرگرمیوں کو فی الوقت روک دیں کیونکہ آپ اپنی سادگی میں کسی بھی قسم کی ایسی غلطی کرسکتے ہیں جس سے الجھن پیدا ہوجائے گی۔

  (Oct23-Nov21)  عقرب

آج آپ کو اپنے اخراجات کے بارے میں بہت زیادہ محتاط رہنا ہوگا کیونکہ اگر آپ نے احتیاط نہ برتی تو آپ کی اپنے پیاروں کے ساتھ جھڑپ بھی ہوسکتی ہےیا پھر براہِ راست تلخی کے آثار پیدا ہوسکتے ہیں۔ آج اپنے دوستوں سے بھی بحث و تکرار سے گریز کرنا آپ کے لئے فائدہ مند رہے گا۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ معمول کے اخراجات کی وجہ سے کسی بھی طرح کی مشکل کو سر پر حاوی نہ کریں بلکہ اپنے بزرگوں کی ہدایات پر عمل کرکے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ اپنے معاملات کو انتہائی توجہ اور سکون سے انجام دینے کی کوشش کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج خود کو کسی ناخوشگوار خبر سننے کے لئے تیار رکھیں، اس کی ابتداء آپ کے گھر سے بھی ہوسکتی ہے۔ ہوسکتا ہے کوئی ایسا فرد آپ کے ہاں تشریف لے آئے جو آپ کی حیثیت کے پیش نظر آپ کو حالات حاضرہ کی سچی تصویر دکھانا چاہے گا۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کے پاس کرنے والے بہت سے کام ہونے کی وجہ سے آپ کو الجھن ہوسکتی ہے کہ کس کام کو پہلے کیا جائے اور کون سا کام آپ کے لئے بہتر ہے؟ اس کا حل یہ ہے کہ آپ اپنے حالات اور ضرورت کے مطابق ترجیحی فہرست مرتب کرکے اس کے مطابق عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے مزاج کے اتار چڑھاؤ کا خاص خیال رکھیں اور بلا وجہ اشتعال میں نہ آئیں ورنہ بحث و تکرار کا راستہ کھل جائے گا جس سے آپ کی شریک حیات اور آپ کے درمیان بہت زیادہ تلخی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ نے باہمی مشاورت کرکے کچھ کام کئے تو کامیابی ضرور آپ کا مقدر بنے گی۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...