آج کا دن کیسا رہے گا؟ 13 جولائی 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ صبح سے ہی خود کو اپنے دوستوں یاروں کے ساتھ مخصوص رکھ پائیں گے جبکہ کسی دوست کی جانب سے آپ کو کوئی تحفہ بھی بھیجا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو انجانی خوشی کا احساس ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ کسی تقریب میں شمولیت کی دعوت بھی مل سکتی ہے۔

ثور (April20-May20)

آج اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران آپ پر مزید ذمہ داریوں کا بوجھ ڈالا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے بہت سی نئی سرگرمیوں کا آغاز بھی ہوسکے گا۔ آج اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے بہترین اور مددگار دن ثابت ہوسکے گا۔

  (May21-June21) جوزا

آج اپنے معمولات سے ہٹ کر آپ کو اپنے ذاتی معاملات کو سلجھانے کے مواقع میسر آنے کی وجہ سے آپ کا رجحان بھی زیادہ تر اسی جانب رہے گا لیکن آپ کو تمام امور کو بہت سکون اور تحمل سے نمٹانا ہوگا۔ پیار محبت کے معاملے میں آپ کا حقیقت پسندانہ رویہ ہی کامیابی کی بنیاد بن سکے گا۔

 (June22-July22) سرطان

آج معمولات سے ہٹ کر کچھ ایسی نمایاں تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کو بہت سکون اور اطمینان حاصل ہوسکے گا۔ آج آپ کو اپنی سماجی حیثیت و عزت میں اضافہ کرنے کے لئے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے بھرپور کام لینا ہوگا۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کے سامنے کتنے ہی اہم اور ضروری معاملات کیوں نہ آجائیں اور کتنے ہی امور کی انجام دہی میں آپ مصروف ہوں پھر بھی آپ کو اپنی ذات کے لئے وقت نکالنا ہی پڑے گا۔ خود کو آرام دے کر پرسکون بنانے کی کوشش کرکے باقی ماندہ معاملات کو بہتر طور انجام دے پائیں گے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج صبح سے ہی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا استعمال کرکے اپنی منزل کے حصول کو یقینی بنا سکیں گے اس کے علاوہ ہمت اور جرات سے کام لے کر کسی کو ‘آئی لَو یو’ بھی کہہ سکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اپنی خواہشات کو مکمل کرنے کے مواقع بھی میسر آسکیں گے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج کا دن اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکے گا جبکہ اپنی تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنے کی کوششوں میں بھی کامیاب ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ کوئی کاروباری دورہ اور دوسروں سے گفت و شنید بھی کامیابی کی بنیاد بن سکیں گے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپنے مقاصد کے حصول میں آپ کی لگن اور دلی خواہشات کی تکمیل کی وجہ سے شاید مکمل اطمینان تو ہوجائے لیکن ممکنہ طور پر آپ کے دوست احباب  آپ سے دور ہوسکتے ہیں۔ آج اگر کسی قسم کے کاروباری دورے کی پیشکش ہو تو اسے بلا جھجک قبول کرکے اس پر عمل کرنے کی کوشش بھی ضرور کریں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اپنے آپ کو اپنی صلاحیتوں کے بلبوتے پر دوسروں سے بہتر ثابت کرنے اور اپنی عزت و حیثیت میں بہتری لانے     کی کوششوں میں کامیاب رہیں گے جبکہ اپنی عزت و وقار میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔ اپنی سماجی حیثیت و مقام کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے عملی اقدامات کا آغاز کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج کے مثبت اور مددگار دن کی وجہ سے آپ کو محسوس ہوگا کہ اپنے مختلف مسائل کو کس طرح حل کیا جاسکتا ہے اور یقینی طور پر اس کی صلاحیت بھی آپ میں موجود ہے۔ آج آپ کو اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے بھرور کام لینے اور رشتہ داروں کے علاوہ اردگرد موجود افراد کا دل جیتنے کا موقع بھی مل سکے گا۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو مواقع میسر آسکیں گے کہ اپنے پیار محبت کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ اپنے سماجی رشتوں کو بھی استحکام بخش سکیں گے۔ اگر اپنے پیاروں کے ساتھ کسی کاروباری یا پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے کسی دورے پر جانا پڑے تو بلاجھجک قبول کرلیں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنی ذاتی وجوہات کی بناء پر آپ کسی کاروباری دورے کو ملتوی کرسکیں گے لیکن اپنے آپ کو اضطرابی کیفیات اور ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے بچانے کے لئے اپنے موجودہ اہداف پر توجہ مبذول رکھیں اور کسی قسم کی لاپرواہی یا سستی سے کام نہ لیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...