آج کا دن کیسا رہے گا؟ 13 جنوری 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)
آج کسی نئے کاروباری دورے کا آغاز کرنے کے لئے آپ بہت پرعزم ہوں گے۔ ایسے معاملات میں آپ کی تخلیقی صلاحیتیں بہت کارآمد ہوں گی اور مالی وسائل کا حصول بھی ممکن بنا سکیں گے۔ کس بھی قسم کی محبت بھری بیزاری کی وجہ سے اپنے معاملات کو متاثر اور پیار بھرے جذبات کو مرنے نہ دیں۔

ثور(April20-May20)

آج خود کو نئی سماجی مصروفیات کی وجہ سے متحرک کرنے اور مستقبل کے نئے کاروباری منصوبے بنانے کے لئے ایک بہترین دن ہوگا۔ اپنے دوست احباب اور خاص کر اپنے محبوب کے ساتھ آپ کے تعلقات بہت بہتر ہوں گے۔ ایسے میں کسی اہم فیصلے کا موقع ملے تو مکمل اطمینان کرکے فیصلہ کرنے کی کوشش کریں۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج کسی بھی معاملے میں مبالغہ آرائی سے کام نہ لیں۔ آج آپ کو ستاروں کے اثرات کی وجہ سے دوسروں کے بارے میں بہت سی معلومات حاصل ہوسکتی ہیں جبکہ دوسروں کی کمزوریاں جاننے کا شوق بھی بڑھ سکتا ہے۔

 سرطان (June22-July22)

آج کسی قسم کے اسکینڈل کی وجہ سے پیدا ہونے والے ذہنی انتشار سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے اپنی پسندیدہ منصوبہ بندی کو استعمال میں لانے کی ضرور کوشش کریں جبکہ اپنے من پسند افراد کے ساتھ وقت گزارنے سے آپ کا ذہنی دباؤ ختم ہو کر آپ کو تازہ دم بنا دے گا۔

 اسد (July23-Aug22)

آج دوسروں کے بارے میں پیدا ہونے والی بہت سی غلط فہمیاں دور ہونے سے ان کے بارے میں پھیلائی گئی افواہیں دم توڑ جائیں گی اور حالات میں پیدا ہونے والی پیچیدگیاں بھی ختم ہوسکیں گی۔ اس کے علاوہ آج گھریلو اور خاندانی معاملات کو سرعام گفتگو کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنی ذہنی الجھنوں کی وجہ سے اپنے اہم معاملات کو مکمل کرنے کی کوششوں کو کامیاب بنانا ناممکن ہوگا۔ آج کسی قسم کے نئے معاملات کا آغاز نہ کریں کیونکہ آپ کا یہ فیصلہ غلط بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے مخلص افراد کی جانب سے مدد کی پیشکش کو قبول کرلیں اور معاملات کو سلجھانے کی کوشش کریں۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کچھ انجانے احساسات کی وجہ سے معمول سے بڑھ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہوسکتے ہیں جبکہ آپ کی سوچیں بھی الجھ سکتی ہیں۔ آج اپنی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی کوشش ضرور کریں اور ایسے وعدے کرنے سے گریز کریں جن کو پورا کرنا آپ کے لے ممکن نہ ہو۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کی تخلیقی صلاحیتیں آپ کو مجبور کردیں گی کہ آپ کسی نئے کاروبار کا آغاز کرنے کی کوشش کریں، ویسے بھی اپنی تخلیقی اور خداداد خوبیوں کے اظہار کے لئے بہترین مواقع نہ صرف میسر آسکیں گے بلکہ ان سے فائدہ بھی اٹھا سکیں گے۔ آج اپنے موڈ کو متوازن بنانے میں بھی کامیابی مل سکے گی۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج اپنے ستاروں کے مثبت اثرات سے فائدہ اٹھا کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا واضح اظہار کر پائیں گے جبکہ عوام الناس آپ کی فنکارانہ خوبیوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔ آج آپ کی ملاقات کسی سیے فنکار سے ہوسکتی ہے جو مستقبل میں آپ کی زندگی میں اہم کردار ادا کرسکے گا۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کی تخلیقی صلاحیتیں اور احساساتی کیفیات آپ کو سماجی طور پر متحرک کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔ ویسے بھی آپ کے اہم فیصلے آپ کو جذباتی اور ذہنی طور پر خاص سکون اور اطمینان بخش سکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اپنی پیار بھری زندگی کے بارے میں بھی اہم فیصلے لے سکیں گے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج کسی قسم کے امتحان میں شرکت کرنے اور اپنے طے شدہ اہداف کے حصول میں کامیاب ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ اگر امکانات کی بات کی جائے تو اپنے طے شدہ اہداف کے حصول میں بھی آپ کی کامیابی یقینی ہوگی۔ آج آپ کے ذاتی اور جذباتی معاملات بھی بہت پرجوش رہیں گے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنی بے حد تھکا دینے والی مصروفیات کے باوجود آپ اپنے طے شدہ اہداف کے حصول میں نہ صرف کامیاب رہیں گے بلکہ اپنے مخالفین کا منہ بند کرنے میں بھی دوسروں سے بڑھ کر اہم کردار ادا کریں گے۔ آج کوئی ایسا شخص آپ کی زندگی میں داخل ہوسکتا ہے جس کا مطلب صرف آپ کی ذات ہی ہو۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔