آج کا دن کیسا رہے گا؟ 13فروری 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج آپ کو اپنے معمولات کی ادائیگی میں بہت ہی محتاط رہنا ہوگا۔ اگر کسی سفر پر جانے کا ارادہ ہورہا ہے تو محتاط رہیں اور گاڑی نہ چلائیں کیونکہ آپ کے لئے کسی حادثے میں ملوث ہونے کا امکان پایا جاتا ہے۔ آج اپنا مستقبل بہتر بنانے کی کوششوں میں کامیابی سے آگے بڑھ سکیں گے۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کو کسی بھی قسم کے خطرات مول نہیں لینا چاہئیں ورنہ آپ میں بے چینی اور اضطراب پیدا ہوکر آپ کو پریشان کرسکتا ہے جس سے آپ کو درست فیصلے کرنے میں مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔ آپ کو گاڑی چلانے یا کسی سفر پر جانے میں محتاط رہنا ہوگا تاکہ کسی بھی حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔

جوزا (May21-June21)

آج اپنی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں آپ بہت مصروف ہوسکیں گے جس سے ایسا بھی ممکن ہے کہ آپ کو ایک ہی وقت میں بہت سے کام انجام دینا پڑیں۔ آپ کو معاملات نمٹانے کے لئے اپنے وقت کی بہتر تقسیم کرنی چاہیئے تاکہ مناسب انداز میں اپنے معاملات انجام دے سکیں۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کو اپنی صحت کو بحال رکھنے کے علاوہ کسی بھی حادثے سے محفوظ رہنے کے لئے چاک و چوبند مستعد رہنا ہوگا۔ اس کے لئے آپ کو زائد الوقت کام کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔ اس کے علاوہ کسی طویل سفر کو اختیار کرنے یا ملنے ملانے والے پروگراموں میں شرکت کرنے سے بھی اجتناب برتنا ہوگا۔

 اسد (July23-Aug22)

آج اپنے کام کے دوران خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں کیونکہ اپنے باس سے بحث و تکرار آپ کو پریشان کرکے رکھ دے گی۔ اپنی بیزاری اور لاتعلقی کے جذبات پر قابو پائیں بس تھوڑی دیر کے لئے اپنے سارے امور سے دور کرکے خود کو پرسکون کرنے کی کوشش کریں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کو اپنے غصے پر قابو رکھنا ہوگا کیونکہ لاشعوری اور شعوری واقعات کی بناء پر آپ کافی حد تک تھکاوٹ کا شکار ہونے کے بعد بے چینی کا شکار ہوسکتے ہیں، اس کے لئے آپ کو محتاط رہنا ہوگا۔ آج اپنے کاروباری شراکت دار کے اصرار پر کسی بھی جگہ جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں آپ کا جھگڑا ہوسکتا ہے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج اپنے کاموں میں مصروفیات کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں جس سے آپ میں بے چینی اور اضطراب پیدا ہوکر آپ کے غصے اور ذہنی الجھاؤ کا سبب بن سکے گا۔ اپنے آپ کو تیزی اور جلد بازی سے دور رکھیں اور اپنے معمولات کو سکون سے انجام دینے  کی کوشش کریں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کو کسی اہم کاروباری دورے کے لئے جانا ہوگا کیونکہ اس سے آپ کے بہت سے مالی مفادات وابستہ ہوں گے اور کافی زیادہ فوائد کا حصول بھی ممکن ہوسکے گا۔ آج آپ کو دوسروں سے خاص کر سینیئرز سے بات چیت کے دوران اپنے لہجے پر خاص توجہ رکھنا ہوگی۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کو اپنے معاملات نمٹانے کے لئے کسی بھی قسم کے مالی تعاون کی ضرورت پیش آسکتی ہے جس سے دوسروں کے مسائل حل کرنے کی آپ کی کوششیں کاماب نہ ہوسکیں گی۔ آج خود کو پرسکون رکھ کر ہی معاملات نمٹا سکیں گے اور ہر طرح کی پریشانیوں سے خود کو محفوظ رکھ سکیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو دوسروں سے باہمی لین دین یا بات چیت کے دوران اپنی بات واضح کرنے میں کافی مشکل پیش آسکتی ہے یا پھر آپ کی باتوں کو غلط سمجھا جاسکتا ہے جس سے آپ کے منصوبوں میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ کسی ایسی سرگرمی میں حصہ نہ لیں جہاں آپ کی خاص توجہ درکار ہو۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کسی طے شدہ کاروباری دورے کی تیاریوں میں مصروف ہوسکیں گے مگر آپ کی کیفیات بے چینی کا شکار ہوسکتی ہیں اور آپ کسی بھی بات یا بلاوجہ ہی شدید رد عمل کا اظہار کرسکتے ہیں۔ آپ کو کسی دوسرے کے معاملات پر کوئی ایسا تبصرہ نہیں کرنا چاہیئے جس سے بحث و مباحثہ کا راستہ کھل سکے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کی تنقیدی صلاحیتیں عروج پر ہونے کی وجہ سے آپ کے ارد گرد موجود ہر فرد اس کی زد میں آسکتا ہے۔ آپ کو اپنی اس تنقیدی عادت پر قابو پانا ہوگا ورنہ تعلقات بھی خراب ہوسکتے ہیں۔ آپ کو یقینی طور پر رقم کو خرچ کرنے اور ضائع کرنے کا فرق بخوبی معلوم ہوگا اس لئے نقصان سے بچ سکیں گے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...