آج کا دن کیسا رہے گا؟ 12 جولائی 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ بہت زیادہ تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں بشرطیکہ اپنے ستاروں سے مثبت فائدہ حاصل کرنے کے لئے آپ نے مکمل تیاری کر رکھی ہو۔ اس کے علاوہ آج اپنے گھریلو امور کر نمٹانے میں بھی کامیابی میسر آسکے گی۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کو اپنی حالت بہتر بنانے کے علاوہ سامنے والے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کا موقع موقع بھی مل سکے گا اس کے علاوہ آپ کے پیار محبت کے تعلقات میں پیدا شدہ کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے مواقع مل سکتے ہیں۔ اپنے آپ کو دوسروں کے ساتھ وابستہ رکھیں ورنہ تنہائی کا عذاب آپ کا جینا دوبھر کردے گا۔

  (May21-June21) جوزا

آج کسی کاروباری سرگرمی میں آپ کی اتنی محویت ہوسکتی ہے کہ اپنے اہداف کے حصول میں آپ سب کچھ فراموش کردیں جس کی وجہ سے آپ کی شریک حیات یا کسی پیارے کو اذیت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے صبر کو بروئے کار لاکر اپنے آپ کو پرسکون بنانے کی کوشش جاری رکھیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کو اپنی کاروباری سرگرمیاں معمول سے زیادہ نہیں بڑھانی چاہئیں کیونکہ اس کی وجہ سے کئی ضروری کام آپ کے ذہن سے محو ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دوستوں سے گپ شپ کا ارادہ بھی ترک کردیں۔ کسی تجربہ کار فرد کی وجہ سے آپ کے اپنی جسمانی صحت کے بارے میں کئے گئے فیصلوں کو سراہا جائے گا۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کو صبح ہی میں کچھ ایسے محنت بھرے کام کرنے پڑیں گے کہ جن کی وجہ سے آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد آپ کی تعریف کرسکیں جبکہ اپنے جذباتی اور پیار بھرے رشتوں کے بارے میں کوئی اہم فیصلے بھی کرسکیں گے۔ آج آپ کو اپنی زندگی بہتر بنانے کے مواقع بھی میسر آسکیں گے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کے جذباتی رشتے بھی مستحکم ہوسکیں گے جبکہ آپ کو اپنے عزیز و اقارب میں شامل بزرگوں اور خاص کر وہ افراد جنہیں صحت سے متعلقہ مسائل کا سامنا ہے ان کی دیکھ بھال کے لئے وقت نکالنا ہوگا تاکہ اپنے سماجی فرائض کی ادائیگی بھی دیانتداری سے کرسکیں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج آپ کے آئیڈیاز بہت خوب رہیں گے۔ اپنی چھوٹی چھوٹی باتوں کے اثرات سے خود کو دور رکھیں ایسا کرنے سے مستقبل میں اپنی زندگی کو مطمئن اور پرسکون بنا سکیں گے۔ اس کے علاوہ آج کسی خوبصورت فرد سے آپ کی دوستی بھی شروع ہوسکتی ہے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج دن کے آغاز میں ہی آپ کئی ایک فنکارانہ سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ آپ سیر و تفریح کے کسی پروگرام کو بھی حتمی شکل دے کر اسے زیر عمل لاسکتے ہیں اگر ایسا ہوتو آپ کو فروخت و مسرت کے علاوہ اپنے شریک حیات سے موجودہ تعلقات کو بھی بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو ملنے والی معلومات کی وجہ سے دن بھر کی سماجی مصروفیت کی تھکاوٹ کے باوجود شام کو ستاروں کی مدد حاصل کرنے کے بعد سامنے آنے والے مواقع سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اپنے ساتھ کام کرنے والے کسی فرد کے ساتھ جھگڑے میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنی تخلیقی صلاحیتوں پر اعتماد کریں اور ان صلاحیتوں کا مثبت استعمال یقینی بنا کر کامیابی کا حصول ممکن بنانے کی کوشش کریں اور اگر آپ شادی شدہ ہیں تو اپنی شریک حیات یا بچوں کو فراموش مت کریں۔ آج بہت زیادہ محتاط رہیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو اپنے بارے میں اہم فیصلے کرنے سے گریز کرنا ہوگا اور اپنی ساری کاروباری مصروفیات کو بھی ملتوی کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ بھی آپ کو اپنے جذبات پر قابو پاتے ہوئے ان کی ہئیت پر غور کرنا بھی ضروری ہوگا۔ کیونکہ آپ کی گرمی آپ کو زیادہ متحرک کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کے طے شدہ منصوبوں یا کوئی ایسا خاص کاروباری دورہ ملتوی ہوجائے گا جس کی وجہ سے آپ کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ آپ کی شریک حیات بھی ناراض ہوسکتی ہے۔ آج آپ کو اپنی توجہ معمولات کی ادائیگی پر ہی مرکوز رکھنی چاہیئے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...