آج کا دن کیسا رہے گا؟ 12 جنوری 2018

Today1

حمل(Mar21-April19)
آج صبح آپ کسی اہم کاروباری دورے پر جاسکتے ہیں جہاں سے آپ کو بہترین مالی مفادات حاصل ہوسکتے ہیں جبکہ آپ کسی نئے منصوبے میں کاروباری شراکت داری بھی کرسکتے ہیں۔آج کسی بھی معاملاے میں دوسروں پر اپنے نظریات کو لاگو کرنے سےگریزکریں ورنہ آپ کی ساکھ خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کو اپنے مالی مسائل کی وجہ سے اپنے معاملات ٹھیک کرنے میں دقت ہوسکتی ہے۔ آپ میں جذباتی شدت پسندی کی بنیادی وجہ بھی رقم کے حصول میں غیر متوقع ناکامی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ خود کو پرسکون رکھیں اور ہر بات کو بہت سنجیدگی سے نہ لیں۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ بہت سے معاملات کی وجہ سے پریشان بھی ہوسکتے ہیں لیکن بہت جلد ہی آپ خود پر قابو پانے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے جس کے بعد آپ کو بہت سے دیگر افراد کو بھی دلاسا دے کر ان کا حوصلہ بڑھانا ہوگا۔ اپنے اہل خانہ کو قطعاً نظرانداز نہ کریں ورنہ تلخی بھی ہوسکتی ہے۔

 سرطان (June22-July22)

کسی دوست کی جانب سے سیر و تفریح کے پروگرام میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے لیکن اپنے خراب موڈ یا رقم میں کمی کی وجہ سے آپ انکار بھی کرسکتے ہیں۔ اپنے ارد گرد موجود افراد میں خامیاں تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں۔ آج آپ کے لئے گاڑی چلانا خاصہ مشکل کام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2018 میں کون سے ستارے خوش قسمت رہیں گے؟

 

 اسد (July23-Aug22)

آج اپنے معمولات کو انجام دینے کی کوشش کے دوران کسی قسم کے خطرات مول لینے کی جانی انجانی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے گریز کریں کیونکہ اس کی وجہ سے بہت سی بڑی مشکلات کا آغاز ہوسکتا ہے۔ آج خود کو ذہنی الجھاؤ کا شکار ہونے سے بچائیں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج صبح آپ کسی اہم کاروباری دورے پر جاسکتے ہیں جہاں سے آپ کو بہترین مالی مفادات حاصل ہوسکتے ہیں جبکہ آپ کسی نئے کاروباری منصوبے میں شراکت داری بھی کرسکتے ہیں۔ آج آپ اپنے پیار و محبت کے معاملات کو بھی آگے بڑھانے کی کوشش کرسکیں گے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج بہت سے کام ایک ساتھ انجام دینے سے بچیں جس سے آپ کے بارے میں پیچیدہ شخصیت کا تاثر ابھر سکتا ہے اور یہی موقع آپ کے لئے نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اپنے امور ایک ایک کرکے انجام دیں اور خود کو پرسکون بناکر اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلیں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کو اپنے معمولات کی انجام دہی میں خاص احتیاط سے کام لینا ہوگا کیونکہ         آپ کے لئے کسی بھی قسم کے عملی کاموں میں حصہ لینا اور زیادہ سوچ بچار سے کام لینے میں مشکل ہوسکتی ہے اور عین ممکن ہے کہ آپ صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہوجائیں۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج اپنے طے شدہ معاملات کو انجام دینے میں کامیابی نہ مل سکے گی جس کی وجہ سے آپ کو اپنے اہم امور کو بھی ملتوی کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی ملاقات اس پرانے دوست سے ہوسکتی ہے جو آپ کے ساتھ زیر تعلیم رہا ہے اور اس کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ بہت زیادہ پرامید ہوسکتے ہیں جبکہ آپ کی تصوراتی کیفیات بھی عروج پر ہونے کی وجہ سے آپ بہت جذباتی نظر آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی اپنی مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے کچھ پریشان ہوسکتے ہیں کیونکہ ان نئی کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے لئے مطلوبہ مالی وسائل ناکافی ہوں گے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج ستاروں کے مثبت اثرات کی وجہ سے آپ مستقبل کے منصوبے بنانے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے اور آپ کئی اہم افراد سے براہ راست رابطہ کرنے میں بھی کامیاب ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنی گفتگو کی وجہ سے اپنے نظریات اور حکمت عملی کا واضح اظہار کرسکیں گے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو اپنے کسی سینیئر رشتے دار کی جانب سے کسی نئے کاروبار میں شراکت داری کی پیشکش ہوسکتی ہے جبکہ اپنے ملازمتی انجام دہی یا اپنے کاروبار میں سے آپ کو خاصی معقول رقم موصول ہوسکتی ہے جس کی بناء پر آپ اپنے مستقبل کے منصوبوں کو عملی شکل دے سکیں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔