آج کا دن کیسا رہے گا؟ 12فروری 2018

 Today1

حمل(Mar21-April19)

آج آپ ذہنی  الجھن کے باعث اہم مالی فیصلے لینے سے اجتناب کریں، کیونکہ آپ کے فیصلے غلط ہوکر آپ کے لئے بھاری نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔ کاروباری مصروفیات کو روک دیں اور صرف معمولات کو رواں رکھنے کی کوشش کریں۔پُرانے دوستوں سے روابط پھر سے استوار ہوسکیں گے اور جب آپ ماضی کو دہرائیں گے تو آپ کو خوشی کا احساس ہوگا۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کو بےچین اور بیزار کیفیات بہت زیادہ دل گرفتہ بنا سکتی ہیں، لیکن آپ کے اہل خانہ اور دوست اس کیفیت کو اچھی طرح سمجھ رہے ہونگے۔مالی مسائل بھی آپ کے ذہن کو بوجھل کریں گے مگر اب مناسب ہے کہ آپ تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ اور خود کو تمام بندھنوں سے ازاد کرالیں۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کو کسی نقطے پر توجہ مبذول رکھنا مشکل ہوگا۔ ممکنہ طور پر بہت سے نئے تجربات کرنے کو دل مچل سکتا ہے، لیکن اپنے پُرانے منصوبوں کو مکمل کرنے کی جانب توجہ دینا آپ کو کچھ مالی معاملات کی تکمیل تک پہنچا دے گا۔ اس کے بعد ہی اپنی محبت بھرے رشتےکو مزید مضبوط بناسکیں گے۔

 سرطان (June22-July22)

کاروبار میں توجہ نہ دینا یا لاپرواہی مالی مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔ خود کو مزید ذمہ داریوں کے بوجھ تلے دبانے سے گریز کریں۔ ساتھ کام کرنے والے افراد سے بات چیت کے دوران اپنی سوچوں، جذبات اور الفاظ کی ادئیگی پر خاص توجہ دیں۔ شام میں موجودہ مالی حالت کی بہتری کے لئے کسی دوست کی جانب سے مالی پیشکش آسکتی ہے،جس سے آپ کا دماغی بوجھ کم ہوجائے گا۔

 اسد (July23-Aug22)

حالات کی تلخی کی وجہ غیر متوقع طور پر کسی ایسے کام میں ملوث ہونے کی وجہ سے ہے جو آپ کو ناپسند ہے۔ تمام معمالات کو ذاتی شخصیت کے بل بوتے پرنمٹائیں، نئے دوست بنانے سے مت ڈریں بلکہ اس بہتریں وقت کا فائدہ اٹھا کر کسی کو ہمیشہ کے لئے اپنا بنالیں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنی وجدانی کیفیت پو زیادہ ارعتماد کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ دوسروں کی باتوں کو صحیح تناظر میں سمجھنا مشکل ہوگا سج کی وجہ سے ذہنی انتشار  سے واسطہ رہ سکتا ہے۔ایسے حالات میں بڑوں کی باتوں کو عملی شکل دینے سے فائدہ اٹھائیں جبکہ کاروبار کو بڑھانے کے لئے جاری اپنی موجودہ کوششوں مین تیزی لانے سے گریز کریں۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کو کچھ نئی ذمہ داریاں سونپی جاسکتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کو اپنے موجودہ اہداف کا حصول بھی ناممکن رہے گا، اور نتیجتاً آپ تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔آج پُرانے دوستوں سے میل ملاقات کرنے اور اپنے پیاروں کے ساتھ گزرانے کے لئے کسی تقریب میں بھی شمولیت کا موقع مل سکتا ہے۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج کسی پرانے جاننے والے کی مناسب رہنمائی کر کے اس کے متعلقہ معاملات کو فائدہ مند بنا سکیں گے، ایسے میں خود کو توہمات کا شکار نہ بنائیں۔کاروبار میں بہتری کے لئے دوسروں سے بات چیت اور اپنا مدعا بیان کرنےمیں دقت ہوسکتی ہے، کیونکہ کچھ مالی مسائل آپ کی توجہ کو منتشر کرنے کا باعث بن سکیں گے ۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کو اپنے اہداف کی تکمیل میں کافی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن آپ کے ساتھ کام کرنے والے سینئرز آپ کےمددگار ہونگے۔آج مالی مشکلات کا سامنا ہونے کے باوجود آپ مین ہمت و جرات برقرار اہے گی۔ اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر اپنے ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کر سکیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے کسی قسم کی بحث ورتکرار نہ کریں۔ آپ کا کوئی قریبی اور قابل احترام فرد آپ کے جذبات اور کاروباری مسائل میں آپ کی مدد کر سکےگا۔ اپنے بارے میں کسی قسم کا کوئی بھی فیصلہ کرنے میں جلدی نہ کریں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج بہت سے غیر متوقع حالات جنم لے سکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کو اپنی مصروفیات کا شیڈول بناتے وقت محتاط رہنا ہوگا۔آج اپنے وجدان پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے مالی معاملات سے نبردآزما ہوسکیں گے جس کے بعد ہی آپ کو  کامیابی کی منزل نصیب ہوسکے گی۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو اپنے طے کردہ منصوبوں خاص کر کاروباری دورے کو بھی ملتوی کردینا ہی بہتر رہے گا جس کی وجہ سے آپ کے کئی جاری معاملات کے بارے میں بڑے دلچسپ حقائق کھل کر آپ کے سامنے آسکیں گے۔ اپنے گھر اور گھر سے متعقہ معاملات اور کئی ذاتی مسائل کے بارے میں بہترین منصوبے بناسکیں گے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...