آج کا دن کیسا رہے گا؟ 11 جنوری 2018

فائل فوٹو

فائل فوٹو

حمل(Mar21-April19)
آج اپنے خیالات کا بھرپور طریقے سے اظہار کرنے کی کوششوں میں دوسروں کے جذبات کا خاص خیال رکھیں، اس کے علاوہ اپنے ترجیحات کا تعین پیشگی کرنا بھی فائدہ مند رہے گا۔ کاروبار میں زیادہ مصروف رہنے کی وجہ سے شریک حیات آپ سے ناراض ہوسکتی ہے۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کو رقم کمانے کے مواقع مل سکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ اپنی زندگی کو مطمئن اور پرسکون بنا سکیں گے۔ لیکن یاد رکھیں ایسے موقع پر کسی فیصلے کو حتمی شکل نہ دیں بلکہ غور و خوض کرکے اس کی ضرورت اور اہمیت کو تسلیم کریں۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کو اپنے لئے حاصل کردہ موقعوں کا استعمال یقینی بنانا ہوگا کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کے حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔ آج آپ کو اچانک کسی کاروباری دورے پر بناء کسی تیاری کے جانا پڑ سکتا ہے تاہم یہ دورہ آپ کی مالی حالت میں بہتری کا سبب بنے گا۔

 سرطان (June22-July22)

آج اپنے مشکل اہداف کے حصول کے لئے آپ بہت زیادہ ہمت اور محنت سے کام لے کر ہی کامیابی حاصل کرسکیں گے جبکہ سامنے آنے والے غیر یقینی حالات اور خفیہ رکاوٹوں کو دور کرنے میں آپ جب اپنی خداد صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے تو آپ کی کامیابی کے امکانات مزید بڑھ جائیں گے۔

 اسد (July23-Aug22)

آج اگر آپ نے یہ ارادہ کرلیا ہے کہ آپ ہر قیمت پر کامیابی حاصل کرلیں گے تو اس میں یقینی کامیابی مل سکے گی اور حیران کن نتائج آپ کی ہمت و حوصلے کی داد دے سکیں گے۔ ایسے مراحل میں کسی بھی موقع پر آپ کو سخت کلامی سے کام نہیں لینا چاہیئے اور نہ ہی توتکار کرنی چاہیئے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج باہمی اشتراک عمل کے جذبات کو فروغ دے کر ہی آپ آگے بڑھ سکیں گے۔ ایسے میں بہت سے سخٹ مقامات آسکتے ہیں جس میں آپ کی جذباتی کیفیات بھی زد میں آسکیں گی اور مالی حالات بھی آپ کو اضطراب میں مبتلا کرسکتے ہیں۔ ایسا سمجھ لیں کہ عجیب امتحان کا آغاز ہوگیا ہے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کو کسی بھی فرد سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کرنا چاہیئے جس کو آپ پورا نہ کرسکتے ہوں اور اگر پہلے سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی کوشش میں کسی کی مدد کی ضرورت ہو تو آپ کو اسے حاصل کرنے میں کسی بھی قسم کی جھجک سے کام نہیں لینا چاہیئے۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج اپنے معاملات میں اس حد تک بھی مصروف نہ ہوں کہ آپ کے پیاروں کو آپ کی جانب سے نظرانداز کئے جانے کا یقین ہوجائے اور اگر آپ نے کسی کاروباری دورے کی تیاری کررکھی ہے تو اس میں اپنی شریک حیات کے مشوروں کو بھی لازمی شامل کرلیں۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کو اپنے الفاظ کا انتخاب انتہائی احتیاط سے کرنے کے علاوہ اپنے جذبات پر بھی مکمل کنٹرول کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنے قریبی افراد کے بارے میں طنزیہ جملے کسنے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش نہ کریں ورنہ اپنے پیاروں کی دل شکنی کے مرتکب ہوجائیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اگر آپ اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے اپنے وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنا کر اپنی کوششوں میں تیزی لانے میں کامیاب ہوگئے تو سمجھ لیں کہ آپ کے لئے اپنے اہداف کا حصول ممکن ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کا کسی قریبی فرد سے مالی معاملات پر جھگڑا ہوسکتا ہے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور بحث و تکرار سے بھی گریز کریں ورنہ آپ کا جھگڑا شروع ہوسکتا ہے۔ اپنے آپ کو غیر یقینی حالات و کیفیات کا شکار بننے سے بچیں اور اپنی بہترین ذہانت بھرے خیالات کو عملی شکل دینے کی کوشش کریں یعنی خوبیوں کا بہتر استعمال کرکے مثبت نتائج حاصل کریں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ دوسروں کے لئے قابل تقلید نظر آسکیں گے جس کی وجہ سے آپ کی اپنی صلاحیتوں کا مناسب اور بہتر استعمال یقینی بناکر گھریلو معاملات اور کاروباری حالات کوبہتر بنانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ آج کسی بھی قسم کے جھگڑے میں پڑنے سے گریز کریں ورنہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...