آج کا دن کیسا رہے گا؟ 11 اگست 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج اپنے مالی مسائل کے حل کے لئے آپ کو کہیں سے قرض رقم لینے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ اس کا انتظام آپ بخوبی کرسکیں گے۔ آج خود کو آرام دیں اور پرسکون ہوکر باقی ماندہ مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں جبکہ اپنی توجہ کو بھی بھٹکنے سے بچائیں۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کو کسی اہم کاروباری دورے کا آغاز کرنا ہوگا جو آپ کے لئے خاصے معقول مالی منافع کا باعث بن سکتا ہے۔ خود کو پرسکون بنانے کی کوشش کریں اور جب کسی عمر رسیدہ یا بزرگ فرد سے بات کریں تو اپنی آواز کو قابو میں رکھیں اور چیخنے چلانے سے گریز کریں۔

(May21-June21) جوزا

آج آپ کو اپنے کاروباری معاملات نمٹانے یا اپنے ملازمتی فرائض کی ادائیگی کے لئے کسی بھی کاروباری دورے کا آغاز کرنا ہوگا لیکن اپنی مزاجی کیفیت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے آپ اپنے غصے یا شدید ردعمل کا اظہار بھی کرسکتے ہیں۔ تاہم آج آپ کو کہیں سے معقول رقم موصول ہونے کے امکانات بھی موجود ہیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ معمول سے ہٹ کر بہت زیادہ تنقیدی رویے کے حامل نظر آئیں گے اور دوسروں پر بے جا تنقد کرنے میں بھی بہت فراخ دل واقع ہوں گے۔ آج آپ کو اپنی تنقیدی صلاحیتوں کو قابو میں رکھنا چاہیئے اور سب کچھ دیکھتے ہوئے اپنی صوابدید سے کام لیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اپنے کسی دور دراز رشتہ دار کی زبانی کوئی ناخوشگوار خبر سننے کو مل سکتی ہے۔ اس سے آپ فوری طور پر متاثر ہوکر اپنے طے شدہ شیڈول کو مکمل طور پر تبدیل کرنے پر بھی مجبور ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو کسی غیر متوقع کاروباری دورے یا حادثاتی صورتحال کی وجہ سے کسی سفر کو بھی اختیار کرنا ضروری ہوسکتا ہے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کو اپنے امور معمول کے مطابق ہی سر انجام دینے چاہئیں اور کسی بھی قسم کے خطرات مول نہیں لینے چاہئیں کیونہ حالات کی وجہ سے آپ بہت بے چین اور احتجاجی جذبات کا شکار ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے لئے درست فیصلہ کرنا بہت مشکل ہوگا۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کو اپنی بہت ساری مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کے لئے معمول سے زیادہ متحرک ہونا پڑے گا جس کی وجہ سے آپ بہت زیادہ مصروف بھی ہوسکتے ہیں۔ آپ اپنے جوشیلے پن میں ایک ساتھ کئی سرگرمیوں کا آغاز کرسکتے ہیں اور آپ میں اس کی اہلیت موجود ہے۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کو معمول سے زیادہ محتاط رہنا ہوگا کیونکہ آج آپ کی صحت کے مسائل آپ کے سامنے آسکتے ہیں اور کسی قسم کا حادثہ ہونے کے امکانات بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ خود کو تھکاوٹ سے بچانے کے لئے آپ کو زائد اوقات میں کام نہیں کرنا چاہیئے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج صبح سویرے اپے باس سے ہونے والی تکرار ممکنہ طور پر آپ کو پریشان کردے گی جس کی وجہ سے آپ کی کارکردگی بھی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔ ایسے حالات میں آپ کو لاتعلقی یا بیزاری ظاہر کرنے سے گریز کرنا چاہیئے ورنہ آپ کا تاثر خراب ہوسکتا ہے اور اس کا اثر مستقبل کی منصوبہ بندی پر پڑسکتا ہے۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ اپنی تھکاوٹ یا جسمانی نقاہت کی وجہ سے بے چینی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اپنے آپ کو جلد بازی یا جوش و خروش والی سرگرمیوں سے دور رکھیں کیونکہ اگر آپ نے احتیاط نہ کی تو آپ کے لئے صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو صبح سے ہی تھکاوٹ اور ذہنی الجھاؤ کا سامنا ہوسکتا ہے جس سے بچاؤ کے لئے آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا تاکہ بات نہ بگڑ جائے۔ اپنے آپ کو سیر و تفریح میں مشغول کرنے کے بجائے مثبت کاموں میں مصروف رکھیں اور کہیں جانے سے گریز کریں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو اپنا مطمع نظر بیان کرنے میں کافی مشکل پیش آسکتی ہے جس کی بنیاد پر آپ میں بے چینی اور بعض معاملات میں ہنگامہ آرائی کے جذبات جنم لے سکتے ہیں۔ اپنے کاروباری منصوبوں اور کسی اہم کاروباری دورے کو ملتوی کردینا ہی آپ کے لئے بہتر رہے گا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...