آج کا دن کیسا رہے گا؟ 11 اپریل 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج کچھ غیر متوقع حالات و واقعات پیدا ہونے کی وجہ سے اپنے طے شدہ معلومات پر عمل پیرا ہونا مشکل ہوگا۔ ویسے بھی ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آج آپ کے ہاں دوسرے شہر سے کچھ مہمان آسکتے ہیں یا آپ کو اپنے رشتہ داروں کے ہاں جانا پڑسکتا ہے۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کے لئے حالات سازگار نہ ہونگے اور ممکنہ طور پر آپ کی پیار بھری زندگی اور ملازمت کے دوران کسی بھی طرح کی مشکلات سامنے آسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ کاروباری ناکامی کی خبر آپ کو جذباتی طور پر مشتعل کرسکتی ہے۔

  (May21-June21) جوزا

آج دوپہر سے پہلے کچھ غیر متوقع حالات و واقعات آپ کے طے کردہ شیڈول کو متاثر کرسکتے ہیں۔ ویسے بھی آج کا دن چونکہ کاروباری طور پر فائدہ مند ثابت نہ ہوگا جبکہ آپ کے لئے یہ لمحات بہت زیادہ حوصلہ شکن اور مایوسی بھرے ہونے سے مالی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنی اس رقم کے بارے میں آپ کو فکر مندی لاحق ہوسکتی ہے جسے آپ نے کسی مشترکہ منصوبے کا حصہ سمجھتے ہوئے اپنی سرمایہ کاری کا حصہ بنایا تھا جبکہ یہ سب معاملات آپ کی توقع کے برعکس بہت زیادہ تکیلف کا باعث بن کر سامنے آسکتے ہیں جس سے مالی یا کاروباری موت نظر آنے لگے گی۔

 (July23-Aug22) اسد

آج معمول سے زیادہ پیسہ کمانے کی دھن حاوی ہونے سے آپ کو اپنے پیاروں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اسی بات کو جواز بنا کر آپ کسی لڑائی یا اختلاف کا حصہ بن کر عملی طور پر بھی اس جانب زیادہ دھیان دینے کی کوشش کریں گے جبکہ ایسے حالات میں عقل سے ہی کام لینا ہوگا۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج اپنی کسی پرانی مشکل کا حل تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے جبکہ اپنی ملازمت کے ساتھیوں اور اپنے پیاروں کی جانب سے آپ کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ آپ کی کاوشوں کو بھی سراہا جاسکتا ہے۔ اپنی خداد صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دوسروں پر اپنی دھاک بٹھائیں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج ستاروں کی حالت کی وجہ سے اپنے آپ کو منفی اثرات سے بچانے کی کوشش کرنی ضروری ہوگی کیونکہ آپ پہلے سے ہی بہت بھرے بیٹھے ہیں اور نجانے کس پر برس پڑیں، خود کو پرسکون بنائیں اور محتاط رہتے ہوئے اپنے معمولات سرانجام نہ دیں ورنہ اردگرد موجود افراد کی دل آزاری ہوسکتی ہے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج ستاروں کے طاقتور اثرات مرتب ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے طے شدہ شیڈول سے ہٹ کر کوئی کام نہ کرنا چاہیئے اور نہ ہی کسی قسم کا سرگرمیوں بھرا شیڈول طے کرنا چاہیئے۔ کچھ معاملات میں غیر متوقع حالات و واقعات کی وجہ سے شریک حیات بہت زیادہ پریشان ہوسکتی ہے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اپنی جبلت سے مجبور ہوکر اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی باتوں اور ان کے فرائض کی انجام دہی پر بھی بلاوجہ تنقید کرسکیں گے جس کی وجہ سے آپ کے مخلص احباب آپ سے دور ہوسکتے ہیں۔ اس انجام سے بچنے کے لئے تنقیدی صلاحیت میں اعتدال پیدا کرنے کے لئے حالات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ میں خفیہ راز یا پوشیدہ باتوں کو دوسروں سے چھپانے کی ضرورت کا احساس جنم لینے سے آپ کی عملی سرگرمیوں کا آغاز ہوسکے گا جبکہ اپنی شریک حیات سے کسی طرح کے بحث و مباحثہ کی شروعات نہ کریں بلکہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں ورنہ لڑائی ہوسکتی ہے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ میں جذباتی شدت ہونے کی وجہ سے آپ کو خود پر قابو رکھنا مشکل ہوجائے گا جس کی وجہ سے آپ کا غصہ بھی عروج پر ہوگا۔ ایسی کیفیات میں آپ باہمی بات چیت میں درشت رویہ بھی اپنا سکیں گے۔ اگر آپ نے جارحانہ پن پر قابو نہ پایا تو آپ کے دوست احباب آپ سے منہ موڑ سکتے ہیں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے کاروباری معاملات کے بارے میں آپ شدید ردعمل کا اظہار کرکے کسی نئی بحث و مباحثہ کا نہ صرف آغاز کریں گے بلکہ جذباتی طور پر ذہنی انتشار کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے کاروباری پارٹنر سے بھی بحث و تکرار ہونے سے کچھ تنازعات پیدا ہوسکتے ہیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...