آج کا دن کیسا رہے گا؟ 10 جنوری 2018

فائل فوٹو

فائل فوٹو

حمل(Mar21-April19)
آج اپنے دلیرانہ جذبات کو بروئے کار لاکر کئی ایک معاملات میں پیشگی فوائد کا حصول ممکن بنا سکیں گے۔ ستاروں کے سعد اثرات میں کسی قسم کے ذاتی یا کاروباری سفر کا منصوبہ بنانے کے بعد ہی کامیابیاں سمیٹ سکیں گے۔ آج آپ کی کامیابی مالی حدود تک پہنچ جائے گی۔

ثور(April20-May20)

آج آپ اپنے معمالات میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو باآسانی ختم کرسکیں گے جبکہ اپنی سماجی زندگی کے مسائل کو متحمل مزاجی سے حل کرنے کے علاوہ اپنی لگن اور جرات سے کام لے کر اپنے پیشہ وارانہ اہداف کے حصول میں بھی کامیابی حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کنگ خان کی آنے والی فلم ‘زیرو’ کے ٹیزر میں کی جانے والی 3 بڑی غلطیاں

 

جوزا (May21-June21)

آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ دوسروں سے کسی قسم کی بحث و تکرار سے خود کو بچائیں اور جہاں بات خواتین کی آجائے تو خود کو مایوسی اور پریشانی سے بچانے کے لئے مزید احتیاط کریں۔ آج کسی بھی قسم کے اسکینڈل سے بچنے کے لئے معاملات سے ہٹ کر کاموں کا آغاز نہ کریں۔

 سرطان (June22-July22)

آج کا دن ستاروں کے اثرات کی وجہ سے کاروباری ملاقاتوں کے لئے بہتر نہیں ہے اور ایسا کرنے سے نتائج آپ کے حسب منشاء نہیں نکل سکیں گے۔ اس لئے ایسا کوئی کام نہ کریں جس کے نتائج آپ کی دل گرفتگی کا باعث بن سکیں۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے پیاروں کے ساتھ ببہترین وقت گزار سکیں گے۔

 اسد (July23-Aug22)

اپنے بہتر مستقبل کے لئے آج آپ جن عملی اقدامات کا آغاز کرنا چاہتے ہیں اس سے آپ کا کاروباری شراکت دار متفق نہ ہوگا۔ آپ کو ایسے میں اپنے لہجے کو دھیما رکھتے ہوئے اپنی ترجیحات کا تعین واضح انداز میں کرلینا چاہیئے۔ آج بے بنیاد شکوک و شبہات والی کیفیات کو نکال باہر کریں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج سامنے آنے والی مشکلات پر باآسانی قابو پا سکیں گےاور جو بھی کام آج آپ سرانجام دیں گےان میں بلا شک و شبہ کامیابی نصیب ہوسکے گی۔ آج کسی امتحان میں کامیابی نصیب ہوسکے گی۔ اس کے علاوہ غلط فہمیوں کو دور کرنے کے مواقع بھی میسر آسکیں گے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کی جرات اور دلیری ہی کاروباری کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرسکے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کے کسی تجربے کار رشتے دار کی جانب سے دی جانے والی تجاویز اور حالات کا تجزیہ آپ کی کامیابی کا اہم سبب بن سکیں گے جبکہ ان کی وجہ سے کاروباری مشکلات پر قابو پانے میں بھی آسانی ہوجائے گی۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج چاہے آپ کا مد مقابل کوئی ایک واحد فرد ہو یا کوئی پورا گروہ لیکن آپ میں اپنی قدرتی صلاحیتوں کو استعمال کرنے اور نتائج اخذ کرنے کی خواہش پیدا ہوسکتی ہے لیکن آپ کو اس بات کو یاد رکھنا چاہیئے کہ قبل از وقت یہ سوچ آپ کے لئے نقصان کا بھی باعث بن سکتی ہے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کے ستارے اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ آج آپ کی دوسروں کو متاثر کرنے والی خوبی فی الوقت آپ کے لئے اس حد تک متحرک نہ ہوگی کہ جتنی آپ توقع کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنا جذباتی غبار نکالنے میں جلدی نہ کریں اور اپنے جھگڑالو موڈ سے جان چھڑانے کی کوشش کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کسی ایسے کاروبار کو شروع کرنے کا خطرہ مول لینے کی کوشش کررہے ہیں جو مستقبل میں آپ کے لئے ایک انتہائی مضبوط سہارا ثابت ہوسکے گا اور اس کی وجہ سے آپ کو بہت سے مالی فوائد بھی حاصل ہوسکیں گے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے معاملات کو مکمل کرنے کے علاوہ اپنے فرائض کی ادائیگی احسن طریقے سے کرنے میں بھی خاص کامیابی ملنے کے روشن امکانات آپ کے سامنے آسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو عام معمولات سے ہٹ کر کسی نئے منصوبے کے بارے میں منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج ستاروں کی روشنی کی وجہ سے کسی ایسی پیچیدہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کو حل کرنے یا اس سے باہر نکلنے کے لئے آپ کو اپنے وجدان پر اعتماد اور بھروسہ کرنا ہوگا۔ کیونکہ فوری طور پر ایسا کوئی فرد آپ کے رابطے میں نہ آسکے گا جو آپ کی عملی مدد کرنے کا اہل ہو۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔