آج کا دن کیسا رہے گا؟ 10 اگست 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج صبح اٹھتے ہی ماحول کی وجہ سے آپ کی طبیعت خراب ہوسکتی ہے اور یہی نہیں بدمزاجی کی وجہ سے جھگڑا بھی ہوسکتا ہے۔ آج اگر آپ نے اپنے جذبات پر قابو نہ پایا تو ممکنہ طور پر اپنے کام کی جگہ اپنے ساتیوں سے آپ کا جھگڑا بھی ہوسکتا ہے۔

ثور (April20-May20)

آج علی الصبح کوئی بری خبر سننے کے بعد مزاجی کیفیت میں تبدیلی پیدا ہونے سے آپ کا طے شدہ کوئی کاروباری سفر تبدیل ہوسکے گا۔ آپ کسی طویل سفر پر جانے کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں، اس سفر کی اصل اہمیت تو یہ ہوگی کہ آپ کے پیارے آپ کے ہمسفر ہوں گے۔

(May21-June21) جوزا

آج آپ کو کسی بھی قسم کے خطرات کو مول نہیں لینا چاہیئے کیونکہ آپ کے ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے آپ کے لئے اپنی مکمل توجہ مرکوز رکھنا ممکن نہ ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ ڈرائیونگ کرنے سے بھی جاں تک ہوسکے گریز کریں کیونکہ کسی بھی قسم کا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کو کسی طویل سفر کو اختیار کرنے یا مختلف محافل میں شرکت کرنے سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ آپ کے جذبات میں شدت پسندی پیدا ہونے سے ذہنی الجھاؤ اور بے چینی پیدا ہوگی اور اسی وجہ سے کسی قسم کے لڑائی جھگڑے کا آغاز بھی ہوسکتا ہے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج صبح سے ہی آپ کی مصروفیات میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ آپ کو اپنے ان معاملات کو سمجھنے یا حل کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے جنہیں ایک طویل عرصے سے آپ نے نظرانداز کیا ہوا تھا۔ ویسے بھی مجموعی طور پر آپ کا ذہنی الجھاؤ آپ میں تخریبی سوچیں پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کو اپنے طے شدہ کاروباری دورے کو مکمل کرنے کی کوشش کے دوران جلد بازی اور عجلت پسندی سے گریز کرنا ہوگا ورنہ کسی بھی وقت گاڑی کا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔ ایسے میں آپ کی مالی اور جسمانی تکالیف میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی خاتون سے مالی لین دین یا قرضہ بروقت ادا نہ کرنے پر شدید توتکار یا تلخ کلامی ہوسکتی ہے۔ دوپہر کے بعد آپ کے لئے صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں یا آپ کے جارحانہ رویے کی بدولت آپ کا کوئی حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کو اپنے اہداف کے حصول کے علاوہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں یقینی کامیابی مل سکتی ہے لیکن اس کے لئے آپ کو زیادہ دیر تک کام کرنا پڑے گا۔ آپ کی شریک حیات آپ کے کام کی وجہ سے پریشان ہوسکتی ہے جبکہ آپ کو آج کے لئے اپنا طے شدہ کاروباری دورہ ملتوی کرنا ہوگا۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو اپنے افسران بالا کی جانب سے کوئی افسوس ناک خبر سنائی جاسکتی ہے جس کی وجہ سے سارا دن آپ کا موڈ خراب رہ سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے اپنے اہم اہداف کے حصول پر توجہ رکھنا مشکل ہوجائے گا اور آپ ان کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرسکتے ہیں۔

جدی (Dec23-Jan19)

کافی طویل عرصہ کی محنت اور جانفشانی کے باوجود مطلوبہ نتائج کے حصول میں ناکامی یا حسب خواہش عزت افزائی نہ ہونے کی صورت میں آپ آج پھٹ پڑیں گے یعنی آپے سے باہر ہوجائیں گے۔ دوپہر کے بعد آپ کو کسی مالی مشکل کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو رقم کی شدید ضرورت ہونے کے باوجود کوئی فرد آپ کو قرض دینے کے لئے تیار نہ ہوگا جس کی وجہ سے آپ کو دوسروں پر نہ صرف شدید غصہ ہوگا بلکہ آپ ان سے سخت ناراض بھی ہوسکتے ہیں۔ اپنے آپ کو اس اضطرابی کیفیت سے پرسکون بنانے کی کوشش کریں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو اپنے دوستوں کی جانب سے کسی تفریحی پروگرام میں شمولیت کی دعوت موصول ہوسکتی ہے لیکن اگر آپ نے یہ دعوت قبول کی تو آپ کی اپنے پیاروں کے ساتھ نہ صرف تلخ کلامی ہوسکتی ہے بلکہ لڑائی مار کٹائی اور تعلقات کا خاتمہ بھی ہوسکتا ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...