آج کا دن کیسا رہے گا؟ 1 جنوری 2018

فائل فوٹو

فائل فوٹو

حمل(Mar21-April19)
آج آپ کو اپنے دوستوں سے میل ملاپ کے مواقع مل سکتے ہیں جس سے فائد اٹھاکر کوئی ایک فرد آپ کو تحائف ارسال کرسکتا ہے۔ آج دوپہر میں آپ کو کسی دعوت میں شرکت کا موقع مل سکتا ہے جس سے آپ لطف اندوز ہونے کے علاوہ لوگوں کو حیران بھی کردیں گے۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج صبح سے ہی اپنے بہتر مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی بھی ایسا لائحہ عمل اختیار کرنے کی کوشش کریں گے جس سے فائدہ اٹھاکر آپ کامیابی کی راہیں اپنا سکیں گے جبکہ آپ کے دن بھر کا شیڈول مکمل تبدیل ہو کر رہ جائے گا۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ کی اپنی گفتگو سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت بہت عروج پر ہوگی جبکہ اپنے الفاظ اور لہجے سے فائدہ اٹھاکر دوسروں کو اپنا ہمنوا بھی بنا سکیں گے اور انہیں اپنا ہمنوا بھی کرلیں گے۔ ان معاملات کا اثر براہ راست موجودہ تعلقات پر پڑے گا۔

 سرطان (June22-July22)

آج اگر آپ اپنے جذبات اور لہجے کے علاوہ اپنی کاٹ دار گفتگو پر قابو رکھیں گے تو آپ کے لئے بہت سے کامیابی کے راستے کھلتے چلے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنے والدین یا عزیز و اقارب کے ساتھ کسی قسم کی بحث و تکرار میں ملوث نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ ایسے میں آپ پر منفی جذبات حاوہ ہوسکتے ہیں۔

 اسد (July23-Aug22)

آج آپ کی سوچ کے مطابق آپ کو صرف اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہی منسلک رہنا ہوگا اور ان کے مفادات کے حصول کے لئے کام کرنے کی کوششیں کریں گے مگر بہت زیادہ کام کرنا مشکل ہوگا کیونکہ کچھ فوری نوعیت کے معاملات آپ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ اپنے وجدان پر مکمل بھروسہ کرتے ہوئے کسی طے شدہ کاروباری دورے کو منسوخ کردیں گے کیونکہ اس سفر کے بارے میں آپ کو علم ہوچکا ہوگا کہ یہ سراسر گھاٹے کا سودا ہے۔ آج خود کو کسی مقابلے میں شرکت کے لئے تیار رکھیں کیونکہ اس قسم کی سرگرمی کے باعث آپ خاصہ معقول انعام جیت سکتے ہیں۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج اپنے ارادوں میں استقامت پیدا کرکے اپنے آپ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں گے جبکہ اپنے شروع کردہ تمام تر معاملات میں یقینی کامیابی حاصل کرنا ممکن ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے دوستوں کی جانب سے علمی مدد بھی حاصل رہے گی۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج بہت سے دلیرانہ اقدامات کرنے کے لئے اپنے شریک حیات کے ساتھ باہمی طور پر اشتراک عمل کرسکیں گے۔ آج اگر آپ نے اپنی لگن کو برقرار رکھا تو یقیناً آپ کامیابی حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اپنے کسی بزرگ رشتے دار سے جھگڑا کرسکتے ہیں لیکن غلطی کا احساس ہونے پر آپ اسے باآسانی ختم کرلیں گے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج کسی مقامی کاروباری دورے کا امکان ہے جبکہ اپنے آپ کو پرسکون اور متحمل مزاج بنا کر ہی اپنے پرانے معاملات کو نمٹا سکیں گے۔ آج کسی بھی بات پر غصہ کرنے یا تلخی بھرے احساسات کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ آج دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی کی قطعاً کوشش نہ کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کی زندگی کا نہ صرف شعور جاگے گا بلکہ اپنی مالی حالت کو بہتر بنانے والے نتائج سامنے آنے سے آپ میں جوش و جذبہ بھی پیدا ہوسکے گا جس سے آپ کا انداز بہت ہی زیادہ پسندیدہ انداز اختیار کرسکے گا۔ آج کسی کاروباری سفر کا ارادہ بنا سکیں گے یا پھر نئی کوششوں کا آغاز کرسکیں گے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوسکتا ہے لیکن آپ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا جبکہ آپ کے لئے تمام تر راستے بھی کھلے ہوں گے۔ اپنے کسی عزیز اور تجربہ کار رشتے دار کی وجہ سے بہت سی معلومات کا حصول ممکن ہوسکے گا جس سے آپ کو نئے منافع بخش کاروبار کو شروع کرنے میں آسانی ہوگی۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کے ستارے یہ نوید سنا رہے ہیں کہ صبح میں آپ کو کہیں سے ایک خاص معقول کا حصول ممکن ہوسکتا ہے اس کا تعلق آپ کی خاندانی جائیداد یا کسی پارٹ ٹائم ملازمت سے ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج اپنے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی کرنے کے لئے ایک بہترین وقت ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...