آج کا دن کیسا رہے گا؟ 1 اگست 2018

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج اپنے دوستوں کی پریشانیوں میں الجھنے کی بجائے اپنی مثبت سوچ کو استعمال میں لانے کی کوشش کریں تاکہ صحیح سمت میں قدم اٹھا کر فائدہ حاصل کرسکیں۔ اپنے منصوبوں میں دوسروں کی شراکت داری کو محدود رکھیں اس کے بعد ہی حالات کا تجزیہ کرکے لطف اندوز ہونے کی کوشش کامیاب بنا سکیں گے۔

ثور (April20-May20)

آج جتنی جلدی ہوسکے اپنی ترجیحات کا تعین کرلیں کیونکہ کئی مسائل آپ کے لئے مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں لیکن اصل میں یہ سب آپ کی سستی کی وجہ سے ہورہا ہے۔ فوری طور پر اپنی صلاحیتوں کے مطابق عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں پھر دیکھیں کامیابیاں کیسے حاصل ہوتی ہیں۔

(May21-June21) جوزا

آج اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے کی کوشش کریں اور فرائض کی بجاآوری میں لاپرواہی سے کام نہ لیں۔ موجودہ حالات میں آپ کے ستارے آپ کے مددگار ثابت نہ ہوں گے لیکن اس کے باوجود اپنے حالات و واقعات کا تجزیہ کرکے آگے بڑھنے میں کامیابی ممکن ہوسکے گی۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنے بارے میں آگہی کا عذاب آپ کے رگ و پئے میں اترسکتا ہے۔ ان اثرات کو مثبت بنانے سے ہی آپ کی ترقی کی راہیں کھل سکیں گی جبکہ منفی سمجھنے سے ہر راستہ بند ہوتا ہوا محسوس ہوگا۔ آج تمام احتیاطی تدابیر چھوڑ کر بس اپنی محبت پر بھروسہ اور اعتماد رکھیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ دوسروں کے بارے میں اپنے بہتر جذبات کا اظہار کرسکیں گے۔ اپنے کسی بھی مسئلے کے بارے میں اپنی ہمت اور استطاعت سے بڑھ کر کام کرنے کی وجہ سے آپ پر دباؤ بڑھ جائے تو خود کو ان مسائل سے باہر نکالنے کی کوشش کریں۔ خوراک کو بہتر بنا کر صحت کے مسائل پر قابو پانے کی کوشش کریں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج ممکنہ طور پر آپ صبح سے ہی ذہنی دباؤ کا شکار ہوں گے جس کی وجہ سے اپنے طے شدہ شیڈول پر بھی عمل نہ کرسکیں گے۔ اپنے سینیئرز کے ساتھ بحث و مباحثہ میں نہ الجھیں ورنہ ماحول مزید گرم ہوجائے گا۔ آج آپ خود کو متحمل مزاجی کا عادی بنا کر سارے ماحول کو مثبت بناسکیں گے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ اپنے موجودہ خیالات و واقعات کو کچھ زیادہ ہی سر پر سوار کرکے انہیں اپنی ذات کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ لیکن یہ بات بھی یاد یاد رکھیں کہ آپ اسی وجہ سے دلبرداشتہ بھی ہوسکتے ہیں خاص کر جب آپ کو سب کی اصلیت معلوم ہوگی تو دل بہت کھٹا ہوسکتا ہے، لہٰذا خود کو سنبھالیں۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کو چند لمحے بھی کسی فضول سوچ میں ضائع نہیں کرنے چاہئیں اور جی بھر کر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ اس نے آپ کو ہمدردی اور انسانیت کے جذبے سے مالا مال کیا ہوا ہے۔ اس لئے اب پیار محبت کے امور میں منصوبہ بندی سے کام لینا ہوگا۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اپنے جذبات کو اچھی طرح سے سمجھنے اور اس کے بعد ہی عملی اقدامات کرنے کی کوشش کریں۔ حالات کے بارے میں اپنی معلومات کو حتمی بنانے کے لئے بار بار سوچ بچار کریں کیونکہ بعد میں آپ کے لئے کچھ بھی ٹھیک کرنا ممکن نہ رہے گا۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کسی کے بارے میں ہاں یا ناں کا رویہ اپنا لیں گے یا کسی چیز کی حقیقت تلاش کرنے میں وقت کا ضیاع شروع کردیں گے تو اس میں حیرانی والی کوئی بات نہ ہوگی کیونکہ آپ کی منزل آپ سے دور ہوجائے گی لیکن کچھ بھی ہوجائے سچائی کا راستہ نہ چھوڑیں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج مستقبل کی شدت پسندی کو مدنظر رکھ کر اپنی ذہانت کا استعمال یقینی بنائیں اور ہر حال میں بہترین منصوبہبندی کرنے کی کوشش کریں۔ خود کو نظر و ضبط کا عادی بنا کر آپ جو کرنا چاہیں گے کر گزریں گے لیکن اپنے پیشہ وارانہ امور میں حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنے کی کوشش کریں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج کسی بھی کام کو انجام دینے سے پہلے اس کے مناسب وقت کو ضرور مدنظر رکھیں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ ہر بات کو دوسروں سے شیئر کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ کوئی باتوں کو کس قدر شدت سے محسوس کرتا ہے اس بات کا انحصار اس کی جذباتی کیفیات پر ہوتا ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...