آج کا دن کیسا رہے گا،9 مئی 2017

main
حمل
آج آپ اپنے تحفظات کا اظہار کسی سے بھی  کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ خود کو زندہ رکھنے والے ہر حال میں اپنے مقصد کو حاصل کرنے کی لگن آپ کو بہت آگے لے جا سکے گی لہذا سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں۔

ثور
آج آپ کی خوشیوں اور کامیابوں کے درمیان بڑی رکاوٹ صرف اور صرف آپ کی اپنی منفی سوچیں ہیں جن کی وجہ سے آپ کو بہت سے مشکل حالات کا نہ صرف سامنا ہو گا بلکہ کچھ مشکل فیصلے بھی کرنے ضروری ہوں گے۔

جوزا
آج اپنی خواہشات کو اس قدر نہ بڑھائیں کہ کچھ بھی آپ کے بس میں نہ رہے اور آپ انتشار کا شکار ہو جائیں کیونکہ ایسی صورت میں آپ کے مخالفین کی بات سچ ثابت ہو جائے گی کہ آپ بہت بے صبر اور جلد باز ہیں۔

سرطان
آج اپنے آپ کو دوسروں سے فاصلے پر رکھ کر ہی آگے بڑھنے کے جوش اور جذبے کو بہتر طریقے سے استعمال  کر سکیں گے۔ اگر آپ کچھ ضروری کام سر انجام دینے کی کوشش کریں گے تو اس میں کامیابی تو ہر طریقے سے ممکن ہو سکتی ہے۔

اسد
آج آپ کو اپنے اندر موجود تضادات کی وجہ سے کچھ پریشانی ہو سکتی ہے۔ آپ کو بھرپور کوشش کر کے اپنے نظریات کا نفاذ کرنا ہو گا۔ جبکہ ہر حال میں عمل کی راہ اختیار کر کے اپنیں باری باری زیر عمل بھی لانا ہو گا، تاکہ ہر طرح کا شک و وہم دور ہو سکے۔

سنبلہ
آج چاند کے زیر اثر آپ کا دل کسی بھی ایک کام میں اس طرح  نہ لگ سکے گا جیسے کہ حالات کا تقاضہ ہو گا مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ ہتھیار پھینک کر بیٹھ جائیں۔ کسی قسم کی پریشانی مول نہ لیں۔

میزان
آج آپ کو یہ بات سمجھ آ جائے کہ کہ مشاورت ایک بہترین عمل ہے اور اس کے فوائد سےانکار ممکن نہیں۔ لین دین کے معاملات آپ کے لئے خاص اہمیت کے حامل ثابت ہوں گے۔

عقرب
آج آپ کو اپنے لائف پارٹنر سے مزاق کرتے وقت بھی محتاط رویہ اختیار کرنا ہو گا ورنہ آپ کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں ۔ بہت سے لوگ آپ کے بارے میں جذباتی رویے کا شکار ہو چکے ہیں اور آپ کو اپنے ساتھ ملانا چاہ رہے ہیں۔

قوس
آج اگر اپنے آپ کو موجود زندگی میں آرام اور پر سکون ماحال دینا چاہتے ہیں تو ہر ممکن طریقے سے سامنے آنے والے مواقع کو اپنے فوائد کے حصول کے لئے استعمال کریں اور کسی بھی صورت کوئی موقع ضائع نہ کریں۔

جدی
آج کر دن میں آپ کوئی خاص بات نہیں نظر آئے گی کیونکہ جب بھی آپ اپنے کام کے بارے میں سستی یا لاپرواہی کے رویے کے عادی ہوں گے تو پھر آگے بڑھنے کے لئے ذمہ داریاں بنانا ضروری ہو ں گی۔

دلو
آج اگر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ انٹرویوز تعلیمی امتحانات اور کیرئیر میں کامیابی  کی صورت یں کرنا چاہیں تو با آسانی کر سکیں گے۔ آج  چاند کے متحرک ہونے کی وجہ سے ہر کام میں عملیت کا مظاہرہ ضروری ہو گا۔۔

حوت
آج آپ کو اپنے معاملاات انجام دینے میں خاصی مشکل پیش آ سکتی ہے اور خاص کر اس وقت صورتحال گھمبیر ہو سکتی ہے جب دوسروں کی آپ سے وابستہ توقعات بہت زیادہ بڑھی ہوئی ہوں گی۔

loading...
loading...