aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
یوایس اوپن: اعصام مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک: پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے سیزن کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے مکسڈ ڈبلزکے فائنل کے بعد مینزڈبلزایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے ایک بارپھرسیلاب میں گھری قوم کے مایوس چہروں پرخوشیاں بکھیردیں۔ نیویارک میں کھیلے جانیوالے سال کے آخری گرینڈ سلیم کے مینزڈبلزسیمی فائنل میں اعصام الحق اوران کے بھارتی پارٹنر روہن بھوپنا نے ارجنٹائن کے ایڈورڈ و شوانک اور ہوراکیو زیبالیس پرمشتمل ارجنٹائن کے پئیرکو شکست دیکرپہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کرلیا۔ پاک بھارت جوڑی کوپہلے سیٹ میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن اعصام اوربھوپنا نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر سات چھ سے جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی اعصام اوربھوپنا کا پلڑہ بھاری رہا اورانہوں نے سیٹ چھ چارسے جیت کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فائنل میں اعصام اور بھوپنا کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکہ کے برائن برادرزسے ہوگا۔ اعصام الحق اپنی چیک پارٹنر کویٹا پیشکے کے ہمراہ پہلے ہی یوایس اوپن کے مکسڈ ڈبلز فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں جہاں آج ان کا مقابلہ امریکا کی ٹاپ سیڈ جوڑی باب برائن اورلیزل ہوبرسے ہوگا۔
  
 
 
انگلینڈ فٹبال ٹیم کے منیجرفیبیوکپیلو عہدے سے مستعفی
February 09, 2012, 01:29:20 PM
قومی ہاکی چیمپئین شپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے
February 09, 2012, 01:20:41 PM
پاکستان، افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
February 09, 2012, 01:15:09 PM
لاہور نے آل پاکستان انٹربورڈ فٹبال چیمپئن شپ جیت لی
February 09, 2012, 09:37:56 AM
سابق پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ للت مودی کے بیان پر حیران
February 09, 2012, 09:28:28 AM
سہ ملکی سیریز:بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کوشکست
February 08, 2012, 07:09:25 PM
راجن پور:بیل دوڑ کا مقابلہ، کبوتر نامی بیل نے میدان مار لیا
February 08, 2012, 07:03:50 PM
 سیون اے سائیڈ رگبی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
February 08, 2012, 11:15:42 AM
بھارتی بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں لینے سے روکا، للت مودی
February 08, 2012, 09:20:35 AM
سعید اجمل نے انگلش میڈیا کو مبہم بیان دے کر نیا پنڈورا باکس کھول دیا
February 07, 2012, 10:18:42 PM
پاکستان کاانگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ کا اعلان
February 07, 2012, 08:15:10 PM
 ورلڈ اسپورٹس ایوارڈ :ٹینس اسٹار ڈوکووچبہترین اسپورٹس مین قرار
February 07, 2012, 12:12:54 PM
 پاکستان کیخلاف انگلش ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب رہی، کو چ فلاور
February 07, 2012, 11:47:19 AM
انگلینڈ کا ون ڈے ا ورٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے اسکواڈز کا اعلان
February 07, 2012, 11:24:40 AM
دسویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ لاہور میں شروع
February 07, 2012, 10:12:53 AM
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستا ن کے 108 پوائنٹس
February 06, 2012, 10:45:56 PM
پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کاپہلاوائٹ واش
February 06, 2012, 05:35:39 PM
دبئی ٹیسٹ: چائے کا وقفہ، انگلینڈ کے 6 وکٹ پر173 رنز
February 06, 2012, 04:03:28 PM
نیوزی لینڈ نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
February 06, 2012, 01:40:51 PM
دبئی ٹیسٹ: کھانے کا وقفہ، انگلینڈ کے 2 وکٹ پر 89 رنز
February 06, 2012, 01:13:38 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News