|
|
|
|
اعصام گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچنے والا پہلا پاکستانی
نیویارک: پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے یوایس اوپن کے مکسڈ ڈبلز فائنل اور مینز ڈبلز ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ اعصام کسی بھی گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ سترہ مارچ انیس سواسی کو لاہورمیں پیدا ہونے والے اعصام الحق نے جونیئرسطح پرکئی قومی اوربین الاقوامی اعزازت جیتنے کے بعد انیس سواٹھانوے میں اپنے پروفیشنل کیرئیرکا آغازکیا۔ انہوں نے اپنا پہلا ایٹی پی ڈبلزٹائٹل روہن بھوپنا کے ساتھ رواں سال فروری میں جنوبی افریقہ میں جیتا۔ ڈبلزرینکنگ میں چونتیسویں نمبرپرموجود اعصام نے گزشتہ سال بیسل اوپن کے ڈبلزمیچ میں سابق عالمی نمبرایک راجرفیڈررکوشکست دی تھی۔
اعصام کے گرینڈ سلیم ریکارڈ پرنظرڈالی جائے تووہ گزشتہ ایونٹس میں کوارٹرفائنل سے آگے نہ جاسکے۔ اعصام نے دوہزاردومیں پہلی مرتبہ ومبلڈن ،کے ڈبلزایونٹ میں حصہ لیا جہاں وہ تیسر ے راوٴنڈ سے آگے نہ جاسکے۔ اسی سال یوایس اوپن کے دوسرے راوٴنڈ تک رسائی حاصل کی۔ دوہزارتین میں فرنچ اوپن اورومبلڈن کے پہلے راوٴنڈ میں اعصام کوشکست ہوئی۔ انہوں نے دوہزارسات میں پہلی مرتبہ ومبلڈن کے سنگلزایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا لیکن وہ دوسرے راوٴنڈ میں ہارگئے۔ دوہزارآٹھ میں فرنچ اوپن کے پہلے اورومبلڈن کے دوسرے راوٴنڈ سے باہرہونے کے بعد اعصام نے یوایس اوپن کے سنگلزاورڈبلزمقابلوں میں حصہ لیا لیکن وہ دوسرے راوٴنڈ سے ناک آوٴٹ ہوگئے۔ پاکستانی اسٹاردوہزارنومیں ومبلڈن کے تیسرے اوریوایس اوپن کے دوسرے راوٴنڈ تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ کارکردگی کے لحاظ سے سال دوہزاردس اعصام کے کیرئیرکا بہترین سال ثابت ہوا۔ اعصام نے اس سال پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن کے مین راوٴنڈکیلئے کوالیفائی کیا لیکن وہ پہلے مرحلے سے آگے نہ جاسکے۔ اعصام نے اپنے بھارتی پارٹنرروہن بھوپنا کے ہمراہ کیرئیرمیں پہلی مرتبہ ومبلڈن کی آخری آٹھ جوڑیوں میں جگہ بنائی جہاں انہیں شکست ہوئی۔ اعصام نے اپنی چیک پارٹنرکویٹا پیش کے ساتھ پہلی مرتبہ یوایس اوپن کے مکسڈ ڈبلزایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے جبکہ وہ روہن بھوپنا کے ساتھ پہلی مرتبہ مینزڈبلزایونٹ کے سیمی فائنل میں بھی پہنچے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ اعصام دونوں یاکوئی ایک ایونٹ جیت کرگرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بننے کا اعزازحاصل کرپاتے ہیں یا نہیں۔
|
|
|
|
| |
 |
|
|
|
 |
|
February 09, 2012, 01:29:20 PM |
|
 |
|
February 09, 2012, 01:20:41 PM |
|
 |
|
February 09, 2012, 01:15:09 PM |
|
 |
|
February 09, 2012, 09:37:56 AM |
|
 |
|
February 09, 2012, 09:28:28 AM |
|
 |
|
February 08, 2012, 07:09:25 PM |
|
 |
|
February 08, 2012, 07:03:50 PM |
|
 |
|
February 08, 2012, 11:15:42 AM |
|
 |
|
February 08, 2012, 09:20:35 AM |
|
 |
|
February 07, 2012, 10:18:42 PM |
|
 |
|
February 07, 2012, 08:15:10 PM |
|
 |
|
February 07, 2012, 12:12:54 PM |
|
 |
|
February 07, 2012, 11:47:19 AM |
|
 |
|
February 07, 2012, 11:24:40 AM |
|
 |
|
February 07, 2012, 10:12:53 AM |
|
 |
|
February 06, 2012, 10:45:56 PM |
|
 |
|
February 06, 2012, 05:35:39 PM |
|
 |
|
February 06, 2012, 04:03:28 PM |
|
 |
|
February 06, 2012, 01:40:51 PM |
|
 |
|
February 06, 2012, 01:13:38 PM |
|
|
|
|