aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

کارڈف: عالمی چمپیئن انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔کارڈف میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور کامران اکمل گیارہ رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔ محمد یوسف بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھر سکے اور چار رنز بناکر آوٴٹ ہوگئے۔ کپتان شاہد آفریدی دو رنز بناسکے۔ بائیس رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد عمر اکمل نے کچھ مزاحمت کی تاہم وہ بھی سترہ رنز بناکر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ عبدالرزاق نے عمر گل کے ہمراہ آٹھویں وکٹ کے لئے انتیس رنز کی شراکت قائم کی۔ عمر گل نے سولہ اور عبدالرزاق نے گیارہ رنز بنائے۔ پاکستان کی پوری ٹیم انیسویں اوور میں نواسی رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی میں یہ اب تک کا سب سے کم ترین اسکور ہے۔ محمد حفیظ نے چودہ رنز اسکور کئے۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹم بریسنن نے تین، اسٹورٹ براڈ، گریم سوان اور سائیڈ بوٹم نے دو دوکھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف چودویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پال کولنگووڈ اکیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب اختر، سعید اجمل اور شاہد آفریدی نیایک ایک وکٹ حاصل کی۔
  
 
 
انگلینڈ فٹبال ٹیم کے منیجرفیبیوکپیلو عہدے سے مستعفی
February 09, 2012, 01:29:20 PM
قومی ہاکی چیمپئین شپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے
February 09, 2012, 01:20:41 PM
پاکستان، افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
February 09, 2012, 01:15:09 PM
لاہور نے آل پاکستان انٹربورڈ فٹبال چیمپئن شپ جیت لی
February 09, 2012, 09:37:56 AM
سابق پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ للت مودی کے بیان پر حیران
February 09, 2012, 09:28:28 AM
سہ ملکی سیریز:بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کوشکست
February 08, 2012, 07:09:25 PM
راجن پور:بیل دوڑ کا مقابلہ، کبوتر نامی بیل نے میدان مار لیا
February 08, 2012, 07:03:50 PM
 سیون اے سائیڈ رگبی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
February 08, 2012, 11:15:42 AM
بھارتی بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں لینے سے روکا، للت مودی
February 08, 2012, 09:20:35 AM
سعید اجمل نے انگلش میڈیا کو مبہم بیان دے کر نیا پنڈورا باکس کھول دیا
February 07, 2012, 10:18:42 PM
پاکستان کاانگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ کا اعلان
February 07, 2012, 08:15:10 PM
 ورلڈ اسپورٹس ایوارڈ :ٹینس اسٹار ڈوکووچبہترین اسپورٹس مین قرار
February 07, 2012, 12:12:54 PM
 پاکستان کیخلاف انگلش ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب رہی، کو چ فلاور
February 07, 2012, 11:47:19 AM
انگلینڈ کا ون ڈے ا ورٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے اسکواڈز کا اعلان
February 07, 2012, 11:24:40 AM
دسویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ لاہور میں شروع
February 07, 2012, 10:12:53 AM
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستا ن کے 108 پوائنٹس
February 06, 2012, 10:45:56 PM
پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کاپہلاوائٹ واش
February 06, 2012, 05:35:39 PM
دبئی ٹیسٹ: چائے کا وقفہ، انگلینڈ کے 6 وکٹ پر173 رنز
February 06, 2012, 04:03:28 PM
نیوزی لینڈ نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
February 06, 2012, 01:40:51 PM
دبئی ٹیسٹ: کھانے کا وقفہ، انگلینڈ کے 2 وکٹ پر 89 رنز
February 06, 2012, 01:13:38 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News