aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
کھلاڑیوں کی معطلی انکوائری کا حصہ ہے، آئی سی سی

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیوہارون لورگٹ نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے پاس پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ثبوت موجود ہیں۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیوہارون لورگٹ نے لارڈزکرکٹ گراؤنڈ میں اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ کے چیئرمین رونی فلینگن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں پراسپاٹ فکسنگ کے الزامات افسوسناک ہیں اس سے کرکٹ کے امیج کوبری طرح نقصان پہنچاہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی معطلی انکوائری کا حصہ ہے۔ کھلاڑیوں پرچارج لگانے سے قبل شواہد اکٹھے کرنا چاہتے ہیں۔ اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ کے چیئرمین رونی فلینگن کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں پرلارڈزٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے بہت سے چارجزہیں اورانہیں ان چارجزکا جواب تودینا پڑے گا۔ انہوں نے بتایاکہ آئی سی سی اپنی تحقیقات کا دائرہ کارپاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیاتک بھی بڑھاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکھلاڑیوں کا جرم ثابت ہوگیا توان پرتاحیات پابندی بھی لگ سکتی ہے اورایسے میں نیوزآف دی ورلڈاخبارمبارکباد کا مستحق ہوگا۔ فلینگن نے برطانوی اخبار میں سلمان بٹ کے لاکرسے برآمد ہونے والے نشان زدہ نوٹوں کی خبرپرتبصرہ کرنے سے انکارکردیا۔ ہارون لورگٹ نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنرواجد شمس الحسن سے ملاقات میں کھلاڑیوں کونوٹس بھجوانے کا عندیہ دیدیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی صرف افواہوں پرکان نہیں دھرسکتی، میچ فکسنگ میں کارروائی کیلئے ٹھوس شواہد کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے اس تاثرکومستردکردیا کہ پاکستان کیخلاف کسی قسم کی سازش کی جارہی ہے۔
  
 
 
انگلینڈ فٹبال ٹیم کے منیجرفیبیوکپیلو عہدے سے مستعفی
February 09, 2012, 01:29:20 PM
قومی ہاکی چیمپئین شپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے
February 09, 2012, 01:20:41 PM
پاکستان، افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
February 09, 2012, 01:15:09 PM
لاہور نے آل پاکستان انٹربورڈ فٹبال چیمپئن شپ جیت لی
February 09, 2012, 09:37:56 AM
سابق پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ للت مودی کے بیان پر حیران
February 09, 2012, 09:28:28 AM
سہ ملکی سیریز:بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کوشکست
February 08, 2012, 07:09:25 PM
راجن پور:بیل دوڑ کا مقابلہ، کبوتر نامی بیل نے میدان مار لیا
February 08, 2012, 07:03:50 PM
 سیون اے سائیڈ رگبی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
February 08, 2012, 11:15:42 AM
بھارتی بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں لینے سے روکا، للت مودی
February 08, 2012, 09:20:35 AM
سعید اجمل نے انگلش میڈیا کو مبہم بیان دے کر نیا پنڈورا باکس کھول دیا
February 07, 2012, 10:18:42 PM
پاکستان کاانگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ کا اعلان
February 07, 2012, 08:15:10 PM
 ورلڈ اسپورٹس ایوارڈ :ٹینس اسٹار ڈوکووچبہترین اسپورٹس مین قرار
February 07, 2012, 12:12:54 PM
 پاکستان کیخلاف انگلش ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب رہی، کو چ فلاور
February 07, 2012, 11:47:19 AM
انگلینڈ کا ون ڈے ا ورٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے اسکواڈز کا اعلان
February 07, 2012, 11:24:40 AM
دسویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ لاہور میں شروع
February 07, 2012, 10:12:53 AM
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستا ن کے 108 پوائنٹس
February 06, 2012, 10:45:56 PM
پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کاپہلاوائٹ واش
February 06, 2012, 05:35:39 PM
دبئی ٹیسٹ: چائے کا وقفہ، انگلینڈ کے 6 وکٹ پر173 رنز
February 06, 2012, 04:03:28 PM
نیوزی لینڈ نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
February 06, 2012, 01:40:51 PM
دبئی ٹیسٹ: کھانے کا وقفہ، انگلینڈ کے 2 وکٹ پر 89 رنز
February 06, 2012, 01:13:38 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News