aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
کراچی: بارش، نیشنل کوچنک سینٹر کی چھتیں ٹپکنے لگیں

کراچی: بارش کی وجہ سے کراچی میں نیشنل کوچنگ سینٹر کی چھتیں ٹپکنے لگیں، رنگ میں پانی بھر جانے کے سبب قومی باکسنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ تعطل کا شکار ہوگیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نیشنل کوچنگ اینڈ ٹریننگ سینٹر کراچی میں ان دنوں کامن ویلتھ اور ایشین گیمزکے لیے قومی باکسنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ لگا ہوا ہے۔ لیکن شہر قائد میں ہونے والی شدید بارشوں کے سبب باکسنگ ہال کی چھت ٹپکنے لگی ہے جس کے بعد کھلاڑیوں نے وہاں پریکٹس سیشن سے گریز کیا۔ جب اس صورت حال کی اطلاع قومی اسمبلی کے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کھیل اقبال محمد علی کو ملی تو وہ خود ہال کے معائنے کے لیے کوچنگ سینٹر پہنچ گئے۔ اقبال محمد علی نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ کو فون کرکے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری محمد اکرم خان اور ٹیم کے کیوبن کوچ فرانسسکو ہرنینڈو کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ کچھ نہیں صرف مناسب سہولیات کے طلب گار ہیں۔ تاکہ میگا ایونٹ کی تیاری کرسکیں۔ باکسنگ کھیل کے ذریعے پاکستان نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں میڈلز جیتے لیکن اب یہ کھیل عدم توجہ کا شکار ہے۔
  
 
 
انگلینڈ فٹبال ٹیم کے منیجرفیبیوکپیلو عہدے سے مستعفی
February 09, 2012, 01:29:20 PM
قومی ہاکی چیمپئین شپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے
February 09, 2012, 01:20:41 PM
پاکستان، افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
February 09, 2012, 01:15:09 PM
لاہور نے آل پاکستان انٹربورڈ فٹبال چیمپئن شپ جیت لی
February 09, 2012, 09:37:56 AM
سابق پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ للت مودی کے بیان پر حیران
February 09, 2012, 09:28:28 AM
سہ ملکی سیریز:بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کوشکست
February 08, 2012, 07:09:25 PM
راجن پور:بیل دوڑ کا مقابلہ، کبوتر نامی بیل نے میدان مار لیا
February 08, 2012, 07:03:50 PM
 سیون اے سائیڈ رگبی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
February 08, 2012, 11:15:42 AM
بھارتی بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں لینے سے روکا، للت مودی
February 08, 2012, 09:20:35 AM
سعید اجمل نے انگلش میڈیا کو مبہم بیان دے کر نیا پنڈورا باکس کھول دیا
February 07, 2012, 10:18:42 PM
پاکستان کاانگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ کا اعلان
February 07, 2012, 08:15:10 PM
 ورلڈ اسپورٹس ایوارڈ :ٹینس اسٹار ڈوکووچبہترین اسپورٹس مین قرار
February 07, 2012, 12:12:54 PM
 پاکستان کیخلاف انگلش ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب رہی، کو چ فلاور
February 07, 2012, 11:47:19 AM
انگلینڈ کا ون ڈے ا ورٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے اسکواڈز کا اعلان
February 07, 2012, 11:24:40 AM
دسویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ لاہور میں شروع
February 07, 2012, 10:12:53 AM
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستا ن کے 108 پوائنٹس
February 06, 2012, 10:45:56 PM
پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کاپہلاوائٹ واش
February 06, 2012, 05:35:39 PM
دبئی ٹیسٹ: چائے کا وقفہ، انگلینڈ کے 6 وکٹ پر173 رنز
February 06, 2012, 04:03:28 PM
نیوزی لینڈ نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
February 06, 2012, 01:40:51 PM
دبئی ٹیسٹ: کھانے کا وقفہ، انگلینڈ کے 2 وکٹ پر 89 رنز
February 06, 2012, 01:13:38 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News