aaj-news-logo
Thursday 9, February 2012
English news
   
 
پی سی بی:مالی بے ضابطگی،قائمہ کمیٹی نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد: کھیل کے بارے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں پچاس کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا۔ آئندہ ہفتے دو سابق چیئرمینوں سمیت پندرہ افراد کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹیوں نے پی سی بی کی ایڈٹ رپورٹ میں سنگین مالی بے قاعدگیاں سامنے آنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے خصوصی اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان، عباس زیدی، ڈاکٹر نسیم اشرف، شفقت نغمی ، ندیم اکرم ، احسن حمید ملک ، عارف کچلو ، حسن احمد، ذاکر خان ، مشتاق احمد ،سلمان ناز، احمر ملک ، خرم ملک ، اسد مصطفٰی اور سبحان کو طلب کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جمشید دستی نے آج نیوز کو بتایا کہ بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کی سفارش کی جائے گی۔کرپشن ثابت ہونے پر انکی جائیدایں ضبط ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نسیم اشرف کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سینئر رکن سینٹر ہارون اختر نے کہا کہ جن افراد کے نام سامنے آئے ہیں انہیں صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا،تاہم کرپشن کرنے والوں کو اب بھاگنے نہیں دیں گے۔
  
 
 
انگلینڈ فٹبال ٹیم کے منیجرفیبیوکپیلو عہدے سے مستعفی
February 09, 2012, 01:29:20 PM
قومی ہاکی چیمپئین شپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے
February 09, 2012, 01:20:41 PM
پاکستان، افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
February 09, 2012, 01:15:09 PM
لاہور نے آل پاکستان انٹربورڈ فٹبال چیمپئن شپ جیت لی
February 09, 2012, 09:37:56 AM
سابق پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ للت مودی کے بیان پر حیران
February 09, 2012, 09:28:28 AM
سہ ملکی سیریز:بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کوشکست
February 08, 2012, 07:09:25 PM
راجن پور:بیل دوڑ کا مقابلہ، کبوتر نامی بیل نے میدان مار لیا
February 08, 2012, 07:03:50 PM
 سیون اے سائیڈ رگبی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
February 08, 2012, 11:15:42 AM
بھارتی بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں لینے سے روکا، للت مودی
February 08, 2012, 09:20:35 AM
سعید اجمل نے انگلش میڈیا کو مبہم بیان دے کر نیا پنڈورا باکس کھول دیا
February 07, 2012, 10:18:42 PM
پاکستان کاانگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ کا اعلان
February 07, 2012, 08:15:10 PM
 ورلڈ اسپورٹس ایوارڈ :ٹینس اسٹار ڈوکووچبہترین اسپورٹس مین قرار
February 07, 2012, 12:12:54 PM
 پاکستان کیخلاف انگلش ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب رہی، کو چ فلاور
February 07, 2012, 11:47:19 AM
انگلینڈ کا ون ڈے ا ورٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے اسکواڈز کا اعلان
February 07, 2012, 11:24:40 AM
دسویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ لاہور میں شروع
February 07, 2012, 10:12:53 AM
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستا ن کے 108 پوائنٹس
February 06, 2012, 10:45:56 PM
پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کاپہلاوائٹ واش
February 06, 2012, 05:35:39 PM
دبئی ٹیسٹ: چائے کا وقفہ، انگلینڈ کے 6 وکٹ پر173 رنز
February 06, 2012, 04:03:28 PM
نیوزی لینڈ نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
February 06, 2012, 01:40:51 PM
دبئی ٹیسٹ: کھانے کا وقفہ، انگلینڈ کے 2 وکٹ پر 89 رنز
February 06, 2012, 01:13:38 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News