aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
میچ فکسنگ کے شواہد مل گئے، قائمہ کمیٹی

لاہور: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کی ذیلی کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ایک سے زائد پاکستانی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث تھے۔لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈکے حکام کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کی ذیلی کمیٹی کے رکن ہارون اختراورطاہرمشہدی نے کہا کہ بورڈ نے جو شواہد دکھائے ہیں اس سے یہی لگتا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں کچھ کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت ان کھلاڑیوں کا نام نہیں بتانا چاہتے کیونکہ ان کے ساتھ اورلوگ بھی ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گروپ بندی، میچ فکسنگ اوردیگرعوامل کی وجہ سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگرمیچ فکسنگ میں ملوث کوئی کھلاڑی موجودہ ٹیم کا حصہ ہے تووہ اسے ٹیم سے نکالنے کیلئے پی سی بی سے سفارش کریں گے۔ سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی مالی پوزیشن مستحکم ہے، بورڈ نے دوہزار آٹھ سے اپنے اخراجات میں نمایاں کمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان نہ آنے سے بورڈ کو بہت نقصان ہوا۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرعبدالغفارقریشی کا کہنا تھا کہ جاوید میانداداورچیئرمین پی سی بی کے درمیان اختلافات دورہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد یوسف اور یونس خان پر کوئی پابندی نہیں ہے، بورڈ جب چاہے انہیں ٹیم میں شامل کرسکتا ہے۔
  
 
 
سہ ملکی سیریز: آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف
February 12, 2012, 12:00:41 PM
یاسر حمید قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے پرعزم
February 12, 2012, 08:09:56 AM
پی آئی اے نے نیشنل ہاکی چیمپئین شپ جیت لی
February 11, 2012, 10:13:19 PM
پاکستان کی افغانستان کیخلاف7 وکٹوں سے فتح
February 10, 2012, 11:00:01 PM
پاکستانی ٹیم کے بالنگ کوچ عاقب جاویدکا مستعفی ہونے کا فیصلہ
February 10, 2012, 07:50:27 PM
شارجہ:پاکستان کیلئے 196 رنزکاہدف
February 10, 2012, 07:37:46 PM
افغانستان کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
February 10, 2012, 04:03:44 PM
ٹورآف قطر سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ کیونڈش کے نام
February 10, 2012, 01:55:28 PM
عامر خان، پیٹرسن کے درمیان دوبارہ مقابلہ 19 مئی کو ہوگا
February 10, 2012, 11:15:50 AM
بنگلہ دیش پریمئر لیگ کا آغاز آج سے ڈھاکہ میں ہوگا
February 10, 2012, 08:11:27 AM
پاکستان اور افغانستان آج پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں مدمقابل
February 10, 2012, 12:03:46 AM
انگلینڈ فٹبال ٹیم کے منیجرفیبیوکپیلو عہدے سے مستعفی
February 09, 2012, 01:29:20 PM
قومی ہاکی چیمپئین شپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے
February 09, 2012, 01:20:41 PM
پاکستان، افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
February 09, 2012, 01:15:09 PM
لاہور نے آل پاکستان انٹربورڈ فٹبال چیمپئن شپ جیت لی
February 09, 2012, 09:37:56 AM
سابق پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ للت مودی کے بیان پر حیران
February 09, 2012, 09:28:28 AM
سہ ملکی سیریز:بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کوشکست
February 08, 2012, 07:09:25 PM
راجن پور:بیل دوڑ کا مقابلہ، کبوتر نامی بیل نے میدان مار لیا
February 08, 2012, 07:03:50 PM
 سیون اے سائیڈ رگبی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
February 08, 2012, 11:15:42 AM
بھارتی بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں لینے سے روکا، للت مودی
February 08, 2012, 09:20:35 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News