aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
پاک پولو کپ لاہور چٹخارہ کے نام

لاہور: لاہور چٹخارہ نے ماسٹرز کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر پاکستان پولو کپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ میچ کے دوران ایک تماشائی کو دل کا دورہ پڑا اور فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث وہ جاں بحق ہو گیا۔لاہور پولو کلب میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں دونوں ٹیموں نے تیز رفتاری سے کھیل کا آغاز کیا اور برتری حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر خوب حملے کئے تاہم لاہور چٹخارہ نے ماسٹرز کو سات کے مقابلے میں ساڑھے سات گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کے شاہ شمعیل عالم نے چار اور تیمور معاذ خان نے دو جبکہ مدمقابل ٹیم کے حسام علی حیدر نے چھ گول کئے۔ مہمان خصوصی پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی پنجاب کے چیئرمین عبدالقادر گیلانی نے انعامات تقسیم کئے۔ فائنل کے تیسرے چکر کے دوران ایک تماشائی وقار کو اچانک دل کا دورہ پڑا مگر وہاں کسی نے اسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال نہیں پہنچایا۔ وزیر اعظم کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی گاڑیوں کا اسکواڈ بھی کھڑا تھا اس کے باوجود ریسکیو ڈبل ون ٹو کو بلایا گیا جو انہیں اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
  
 
 
سہ ملکی سیریز: آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف
February 12, 2012, 12:00:41 PM
یاسر حمید قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے پرعزم
February 12, 2012, 08:09:56 AM
پی آئی اے نے نیشنل ہاکی چیمپئین شپ جیت لی
February 11, 2012, 10:13:19 PM
پاکستان کی افغانستان کیخلاف7 وکٹوں سے فتح
February 10, 2012, 11:00:01 PM
پاکستانی ٹیم کے بالنگ کوچ عاقب جاویدکا مستعفی ہونے کا فیصلہ
February 10, 2012, 07:50:27 PM
شارجہ:پاکستان کیلئے 196 رنزکاہدف
February 10, 2012, 07:37:46 PM
افغانستان کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
February 10, 2012, 04:03:44 PM
ٹورآف قطر سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ کیونڈش کے نام
February 10, 2012, 01:55:28 PM
عامر خان، پیٹرسن کے درمیان دوبارہ مقابلہ 19 مئی کو ہوگا
February 10, 2012, 11:15:50 AM
بنگلہ دیش پریمئر لیگ کا آغاز آج سے ڈھاکہ میں ہوگا
February 10, 2012, 08:11:27 AM
پاکستان اور افغانستان آج پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں مدمقابل
February 10, 2012, 12:03:46 AM
انگلینڈ فٹبال ٹیم کے منیجرفیبیوکپیلو عہدے سے مستعفی
February 09, 2012, 01:29:20 PM
قومی ہاکی چیمپئین شپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے
February 09, 2012, 01:20:41 PM
پاکستان، افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
February 09, 2012, 01:15:09 PM
لاہور نے آل پاکستان انٹربورڈ فٹبال چیمپئن شپ جیت لی
February 09, 2012, 09:37:56 AM
سابق پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ للت مودی کے بیان پر حیران
February 09, 2012, 09:28:28 AM
سہ ملکی سیریز:بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کوشکست
February 08, 2012, 07:09:25 PM
راجن پور:بیل دوڑ کا مقابلہ، کبوتر نامی بیل نے میدان مار لیا
February 08, 2012, 07:03:50 PM
 سیون اے سائیڈ رگبی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
February 08, 2012, 11:15:42 AM
بھارتی بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں لینے سے روکا، للت مودی
February 08, 2012, 09:20:35 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News