aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
قومی ہاکی ٹیم کی واپسی، شائقین کا احتجاج

لاہور: ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کی لاہور آمد پر شائقین نے احتجاج کیا،قومی ٹیم کے کوچ نے شکست پر قوم سے معافی مانگ لی اور کہا کہ سابق اولمپیئنز تنقید کے بجائے بہتری کیلئے تجاویز دیں۔ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بارہویں پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ٹیم نئی دہلی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی تو وہاں موجود ہاکی لوررز نے بری پرفارمنس پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے خلاف نعرے باری کی اور فیڈریشن کی تبدیلی کا مطالبہ کیا۔ اس موقعے پر قومی ٹیم کے برطرف کوچ شاہد علی خان نے کہا کہ فتوحات کا کریڈٹ لینے کی طرح وہ اس شرمناک شکست کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں تاہم اس ناکامی سے پاکستان ہاکی ختم نہیں ہوئی۔سابق اولمپیئنز مشکل کی اس گھڑی میں شازشوں کے بجائے مثبت تجاویز دیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ تمام فیصلے آصف باجوہ نے کئے بلکہ بطور کوچ فیصلوں میں ان کی مشاورت بھی شامل تھی۔برطرف مینیجر آصف باجوہ نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان ہاکی کی تاریخ میں ایسی شکست کی مثال نہیں ملتی توہ اس کا ہرگز دفاع نہیں کریں گے،جہاں تک ان کی ذات کی بات ہے تو ان کے مستقبل کا فیصلہ پی ایچ ایف کے صدر کریں گے۔ سینئر کھلاڑی ریحان بٹ نے کہا کہ قوم کی توقعات پر پورا نہ اترنے پر کھلاڑی قوم سے شرمندہ ہیں اور اس لئے انہوں نے مشترکہ ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیاجس پر وہ قائم ہیں تاہم کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ فیڈریشن نے کرنا ہے۔پی ایچ ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا جس میں ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کی رپورٹ کی روشنی میں سخت فیصلے کئے جائیں گے۔
  
 
 
سہ ملکی سیریز: آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف
February 12, 2012, 12:00:41 PM
یاسر حمید قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے پرعزم
February 12, 2012, 08:09:56 AM
پی آئی اے نے نیشنل ہاکی چیمپئین شپ جیت لی
February 11, 2012, 10:13:19 PM
پاکستان کی افغانستان کیخلاف7 وکٹوں سے فتح
February 10, 2012, 11:00:01 PM
پاکستانی ٹیم کے بالنگ کوچ عاقب جاویدکا مستعفی ہونے کا فیصلہ
February 10, 2012, 07:50:27 PM
شارجہ:پاکستان کیلئے 196 رنزکاہدف
February 10, 2012, 07:37:46 PM
افغانستان کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
February 10, 2012, 04:03:44 PM
ٹورآف قطر سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ کیونڈش کے نام
February 10, 2012, 01:55:28 PM
عامر خان، پیٹرسن کے درمیان دوبارہ مقابلہ 19 مئی کو ہوگا
February 10, 2012, 11:15:50 AM
بنگلہ دیش پریمئر لیگ کا آغاز آج سے ڈھاکہ میں ہوگا
February 10, 2012, 08:11:27 AM
پاکستان اور افغانستان آج پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں مدمقابل
February 10, 2012, 12:03:46 AM
انگلینڈ فٹبال ٹیم کے منیجرفیبیوکپیلو عہدے سے مستعفی
February 09, 2012, 01:29:20 PM
قومی ہاکی چیمپئین شپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے
February 09, 2012, 01:20:41 PM
پاکستان، افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
February 09, 2012, 01:15:09 PM
لاہور نے آل پاکستان انٹربورڈ فٹبال چیمپئن شپ جیت لی
February 09, 2012, 09:37:56 AM
سابق پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ للت مودی کے بیان پر حیران
February 09, 2012, 09:28:28 AM
سہ ملکی سیریز:بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کوشکست
February 08, 2012, 07:09:25 PM
راجن پور:بیل دوڑ کا مقابلہ، کبوتر نامی بیل نے میدان مار لیا
February 08, 2012, 07:03:50 PM
 سیون اے سائیڈ رگبی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
February 08, 2012, 11:15:42 AM
بھارتی بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں لینے سے روکا، للت مودی
February 08, 2012, 09:20:35 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News