aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
ٹی20 ورلڈ کپ: قومی اسکواڈ کا اعلان

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈنے ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے بغیرکپتان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔پی سی بی کے چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیوزکانفرنس میں پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹیم کے کپتان کا اعلان چیئرمین پی سی بی ٹریننگ کیمپ سے قبل کریں گے۔ پندرہ رکنی اسکواڈ میں سلمان بٹ، محمد حفیظ، خالد لطیف، عمر اکمل، مصباح الحق، فواد عالم، کامران اکمل، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، محمد آصف، عمرگل، محمد عامر، سعید اجمل، یاسرعرفات اور حماد اعظم شامل ہیں۔ پندرہ رکنی ٹیم کے علاوہ پانچ ریزروکھلاڑیوں میں شاہ زیب حسن ،محمد سمیع ، رضا حسن ، نوید یاسین اورسرفراز احمد شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پرکپتان اورکوچ کی مشاورت کے بغیرکھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اوریہ ٹیم ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اعزازکا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب ڈسپلن ،فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا شاہدآفریدی، کامران اکمل اورعمراکمل پرصرف جرمانہ ہواہے اسلئے چیئرمین پی سی بی کی اجازت سے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔چیف سلیکٹرنے دعویٰ کیا کہ آئندہ چارسے پانچ ماہ میں کھلاڑیوں کا بیک اپ تیارکرلیں گیاورکچھ عرصے بعدٹیم کی شکل تبدیل ہوجائے گی۔
  
 
 
پاکستان، انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا
February 12, 2012, 01:02:21 PM
سہ ملکی سیریز: آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف
February 12, 2012, 12:00:41 PM
ڈیوس کپ ٹینس ٹائی: پاکستان، لبنان کا مقابلہ ایک ایک سے برابر
February 12, 2012, 11:09:39 AM
پاکستان کیلئے انگلینڈ کیخلاف کلین سوئپ کا سنہری موقع
February 12, 2012, 09:06:41 AM
یاسر حمید قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے پرعزم
February 12, 2012, 08:09:56 AM
پی آئی اے نے نیشنل ہاکی چیمپئین شپ جیت لی
February 11, 2012, 10:13:19 PM
پاکستان کی افغانستان کیخلاف7 وکٹوں سے فتح
February 10, 2012, 11:00:01 PM
پاکستانی ٹیم کے بالنگ کوچ عاقب جاویدکا مستعفی ہونے کا فیصلہ
February 10, 2012, 07:50:27 PM
شارجہ:پاکستان کیلئے 196 رنزکاہدف
February 10, 2012, 07:37:46 PM
افغانستان کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
February 10, 2012, 04:03:44 PM
ٹورآف قطر سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ کیونڈش کے نام
February 10, 2012, 01:55:28 PM
عامر خان، پیٹرسن کے درمیان دوبارہ مقابلہ 19 مئی کو ہوگا
February 10, 2012, 11:15:50 AM
بنگلہ دیش پریمئر لیگ کا آغاز آج سے ڈھاکہ میں ہوگا
February 10, 2012, 08:11:27 AM
پاکستان اور افغانستان آج پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں مدمقابل
February 10, 2012, 12:03:46 AM
انگلینڈ فٹبال ٹیم کے منیجرفیبیوکپیلو عہدے سے مستعفی
February 09, 2012, 01:29:20 PM
قومی ہاکی چیمپئین شپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے
February 09, 2012, 01:20:41 PM
پاکستان، افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
February 09, 2012, 01:15:09 PM
لاہور نے آل پاکستان انٹربورڈ فٹبال چیمپئن شپ جیت لی
February 09, 2012, 09:37:56 AM
سابق پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ للت مودی کے بیان پر حیران
February 09, 2012, 09:28:28 AM
سہ ملکی سیریز:بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کوشکست
February 08, 2012, 07:09:25 PM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News