|
|
|
|
کھلاڑیوں پر پابندی بلاجواز قرار
اسلام آباد: محمدیوسف اور یونس خان پر تاحیات پابندی کے معاملے پر سابق کھلاڑیوں اور کرکٹ کے ماہرین نے شدیدردعمل ظاہرکیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سزا دیتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشدلطیف کا کہنا ہے کہ یوسف اور یونس نے اتنا بڑا جرم نہیں کیا کہ ان پر تاحیات پابندی عائد کردی جائے۔
راشدلطیف کا کہنا تھا کہ وہ یوسف اور یونس پر پابندی کے معاملے چپ نہیں بیٹھیں گے اور کھلاڑیوں کے حقوق کے لیے جلد پلیئرز ایسوسی ایشن تشکیل دیں گے۔ راشد لطیف نے اس موقع پر یہ سوال بھی اٹھایاکہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں محمد عامر اور عمرگل کی لڑائی کا معاملہ کیوں نہیں اٹھایا گیا۔
کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین توقیرضیا بے بھی محمدیوسف اور یونس خان پر پابندی کے معاملے کو پی سی بی کا غلط فیصلہ قراردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ ایک تجربہ کارآدمی ہیں اور انہیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد سے اس فیصلے سے متعلق بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بھی کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکارکردیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھی محمد یوسف اور یونس خان پر تاحیات پابندی کے فیصلے کو غلط قراردیا ہے۔ انضمام کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے فیصلے سے ٹیم کا مورال ڈاون ہوگا اور اس اقدام سے پاکستان کرکٹ تباہ ہوجائے گی۔
انضام الحق نے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل پر بھی سوال اٹھایا ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں شامل افراد کا تعلق پی سی بی سے نہیں ہونا چاہیے تھا جبکہ کمیٹی میں شامل پانچ افراد پی سی بی کے ملازم ہیں۔ انضمام نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ ایک ماہ قبل کپتان مقررہونے والے محمد یوسف نے آخرایسا کیا کردیا کہ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ سے ہی ہمیشہ کے لیے محروم کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی ماہر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے فیصلے سے متاثرہ کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔ کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر بات کرتے ہوئے تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے سامنے تمام کھلاڑی پیش ہوئے اور کمیٹی کو کسی نے چیلنج نہیں کیا۔ پی سی بی کے قانونی مشیر کا کہنا تھا کہ یوسف اور یونس پر پابندی انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ہے وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔
|
|
|
|
| |
 |
|
|
|
 |
|
February 12, 2012, 04:15:18 PM |
|
 |
|
February 12, 2012, 01:02:21 PM |
|
 |
|
February 12, 2012, 12:00:41 PM |
|
 |
|
February 12, 2012, 11:09:39 AM |
|
 |
|
February 12, 2012, 09:06:41 AM |
|
 |
|
February 12, 2012, 08:09:56 AM |
|
 |
|
February 11, 2012, 10:13:19 PM |
|
 |
|
February 10, 2012, 11:00:01 PM |
|
 |
|
February 10, 2012, 07:50:27 PM |
|
 |
|
February 10, 2012, 07:37:46 PM |
|
 |
|
February 10, 2012, 04:03:44 PM |
|
 |
|
February 10, 2012, 01:55:28 PM |
|
 |
|
February 10, 2012, 11:15:50 AM |
|
 |
|
February 10, 2012, 08:11:27 AM |
|
 |
|
February 10, 2012, 12:03:46 AM |
|
 |
|
February 09, 2012, 01:29:20 PM |
|
 |
|
February 09, 2012, 01:20:41 PM |
|
 |
|
February 09, 2012, 01:15:09 PM |
|
 |
|
February 09, 2012, 09:37:56 AM |
|
 |
|
February 09, 2012, 09:28:28 AM |
|
|
|
|