aaj-news-logo
Sunday 12, February 2012
English news
   
 
یوسف، یونس پر غیر معینہ مدت تک پابندی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے سابق کپتان محمد یوسف اور یونس خان کی قومی ٹیم میں شمولیت پرغیرمعینہ مدت تک پابندی عائد کردی ہے۔ جبکہ شعیب ملک اور آل راؤنڈر رانا نوید الحسن پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی کے سبب کامران اکمل، عمراکمل اور شاہد آفریدی پربھاری جرمانہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے اور ون ڈے سیریز میں پانچ صفرسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جبکہ واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔ قومی ٹیم کی وطن واپسی کے بعد پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کی بدترین کارکردگی کی تفصیلات جاننے کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم باری کی سربراہی میں چھ رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جس نے ٹیم کے کوچ انتخاب عالم، کپتان محمد یوسف او منیجرعبدالرقیب سمیت تیرہ کھلاڑیوں اورآفیشلز کے بیانات کی روشنی میں اپنی سفارشات مرتب کیں۔ پی سی بی نے کمیٹی کی سفارشات منظورکرتے ہوئے محمدیوسف اوریونس خان کوغیرمعینہ مدت تک تینوں فارمیٹس کیلئے ٹیم میں شامل نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ نظم وضبط کی خلاف ورزی پرشعیب ملک اورآل راؤنڈررانا نوید الحسن پرایک سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی پابندی اوربیس بیس لاکھ روپیجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے تیس لاکھ اورڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب کامران اکمل بھی تیس لاکھ روپے جرمانے کی زد میں آئے جبکہ عمراکمل پربیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی اوراکمل برادرزکے رویے کوچھ ماہ تک مانیٹرکیا جائیگا۔
  
 
 
سہ ملکی سیریز: آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف
February 12, 2012, 12:00:41 PM
یاسر حمید قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے پرعزم
February 12, 2012, 08:09:56 AM
پی آئی اے نے نیشنل ہاکی چیمپئین شپ جیت لی
February 11, 2012, 10:13:19 PM
پاکستان کی افغانستان کیخلاف7 وکٹوں سے فتح
February 10, 2012, 11:00:01 PM
پاکستانی ٹیم کے بالنگ کوچ عاقب جاویدکا مستعفی ہونے کا فیصلہ
February 10, 2012, 07:50:27 PM
شارجہ:پاکستان کیلئے 196 رنزکاہدف
February 10, 2012, 07:37:46 PM
افغانستان کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
February 10, 2012, 04:03:44 PM
ٹورآف قطر سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ کیونڈش کے نام
February 10, 2012, 01:55:28 PM
عامر خان، پیٹرسن کے درمیان دوبارہ مقابلہ 19 مئی کو ہوگا
February 10, 2012, 11:15:50 AM
بنگلہ دیش پریمئر لیگ کا آغاز آج سے ڈھاکہ میں ہوگا
February 10, 2012, 08:11:27 AM
پاکستان اور افغانستان آج پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں مدمقابل
February 10, 2012, 12:03:46 AM
انگلینڈ فٹبال ٹیم کے منیجرفیبیوکپیلو عہدے سے مستعفی
February 09, 2012, 01:29:20 PM
قومی ہاکی چیمپئین شپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے
February 09, 2012, 01:20:41 PM
پاکستان، افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
February 09, 2012, 01:15:09 PM
لاہور نے آل پاکستان انٹربورڈ فٹبال چیمپئن شپ جیت لی
February 09, 2012, 09:37:56 AM
سابق پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ للت مودی کے بیان پر حیران
February 09, 2012, 09:28:28 AM
سہ ملکی سیریز:بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کوشکست
February 08, 2012, 07:09:25 PM
راجن پور:بیل دوڑ کا مقابلہ، کبوتر نامی بیل نے میدان مار لیا
February 08, 2012, 07:03:50 PM
 سیون اے سائیڈ رگبی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
February 08, 2012, 11:15:42 AM
بھارتی بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں لینے سے روکا، للت مودی
February 08, 2012, 09:20:35 AM
 
Copyright © 2005-2010 AAJ NEWS
All rights reserved.
 
 
News
 
News
 
News