صحافیوں کو انتخاب عالم کی نصیحت

intekhab

لاہور:میڈیا کے آئینہ دکھانے پر قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی سیخ پا ہوگئے اور صحافی کے سوال کو گھٹیا قرار دے دیا۔ آفریدی کے روئیے پر صحافی سراپا احتجاج بن گئے۔معذرت کرنے کے بجائے ٹیم مینجر انتخاب عالم میڈیا کوہی نصیحتیں کرتے رہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے جاری تربیتی کیمپ کے موقع پر کپتان شاہد آفریدی کا میڈیا سے بات چیت کے دوران رویہ جارحانہ رہا اور صحافی نے ان کی قیادت میں پاکستان کی جیت کی اوسط کم ہونے کا سوال کیا تو وہ آگ بگولا ہوگئے اور سوال کو گھٹیا قرار دے دیا۔

شاہد آفریدی کے روئیے پر صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے شاہد آفریدی سے معذرت جبکہ پی سی بی سے انہیں لگام ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

مینجر انتخاب عالم نے شاہد آفریدی کے روئیے پر معذرت کرنے کے بجائے الٹا میڈیا کو نصحتیں کردیں۔آفریدی کے ناروا روئیے کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر پی ایف یو جے نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔

loading...
loading...