بنگلادیشی بولرتسکین احمد اور عرفات سنی بولنگ سے معطل

taskin-sunny-wb

نئی دہلی:بنگلہ دیش کے تسکین احمد اور عرفات سنی کومشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے کرنے سے معطل کردیاگیا۔ان دونوں بولرزکا ایکشن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بنگلہ دیش اور نیدرلینڈ کے راؤنڈ میچ میں رپورٹ ہوا تھا۔

ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے دونوں کھلاڑیوں کا چنئی میں ایکشن ٹیسٹ کیا گیا جس میں دونوں کا ایکشن مشکوک پایا گیا اور اب دونوں کھلاڑیوں کو بولنگ کرنے سے معطل کر دیا گیا ہے۔

دونوں بولرز نے اپنا آخری میچ سولہ مارچ کو پاکستان کے خلاف کولکتہ کے میدان پر کھیلا تھا دونوں دونوں بولرز نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

loading...
loading...