ورلڈ ٹی20:جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کو 230رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

amla

ممبئی:آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سپر ٹین مرحلے کے گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لئے دو سو تیس رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔یہ اب تک اس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں ٹاس انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ابتداء سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور تمام کھلاڑیوں نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو پہاڑ جیسا ہدف دیا۔جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ، کوئینٹن ڈی کوک اور جین پال دومنی نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔

انگلینڈ کے بولرز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور جنوبی افریقہ نے ان کے تمام بولروں کی بری طرح پٹائی کی۔معین علی نے دو وکٹیں حاصل کرکے کچھ بہتر بولنگ کا مظاہرہ کیا۔انگلینڈ کے کرس جورڈن نے تین اوورز میں انچاس جبکہ ریس ٹوپلے نے دو اوورز میں تینتیس رنز دیئے۔

loading...
loading...