ورلڈ ٹی 20 :نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو143 رنز کا ہدف

aus

دھرم شالہ:آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سپر ٹین مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں نیوزی لیند نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے ایک سو تینتالیس رنز کا ہدف دے دیا۔

دھرم شالہ کے کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔کیویز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بیالیس رنز ہی اسکور کرسکی۔گپٹل انتالیس، ایلیٹ ستائیس اور کپتان کین ولیمسن چوبیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔فالکنر اور میکسویل نے دو دو جبکہ واٹسن اور مارش نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

loading...
loading...