ورلڈ کپ 2019کا فائنل دوبارہ کبھی دیکھنا نہیں  چاہتا،روس ٹیلر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

آکلینڈ:نیوزی لینڈ ٹیم کے سینئربیٹسمین روس ٹیلر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2019کا فائنل دوبارہ کبھی دیکھنا نہیں چا ہتا۔

انگلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ فائنل میں شکست کا غم نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اب تک افسردہ ہیں۔

سینئرکیوی بیٹسمین روس ٹیلرکہتے ہیں کہ ورلڈ کپ کا فائنل دوبارہ کبھی دیکھنا نہیں چاہیں گے۔

ٹیلر نے مزید کہا کہ فائنل کے دوران کئی اتارچڑھاؤآئےکبھی نیوزی لینڈ توکبھی انگلینڈ حاوی رہا،فائنل کی شکست کے صدمے سے باہرآنے میں ایک ہفتہ لگا۔

ٹیلرنے انکشاف کیا کہ فائنل میں جب اسکورٹائی ہواتوانہوں نے سوچا کہ گیم اوورہوچکا ہے اور دونوں ٹیمیں ٹرافی شیئرکریں گی،انہیں سپراوورکا کوئی آئیڈیا نہیں تھا۔

ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کا اسکورمیچ اورسپراوورمیں برابررہا،انگلینڈ کوزیادہ باؤنڈریزلگانے پرورلڈ چیمپئن قراردیا گیا تھا۔

loading...
loading...