دھونی اگلے دو ماہ کیا کریں گے؟

IN29_DHONI_877849f

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی دورہ ویسٹ انڈیز پر  ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

دھونی آئندہ دو ماہ اپنی پیرا ملٹری ریزمنٹ میں ڈیوٹی کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق دھونی نے اس سلسلے میں کچھ روز قبل بی سی سی آئی حکام سے ملاقات کی تھی۔

خبررساں ادارے کے مطابق مہندرسنگھ دھونی نے بی سی سی آئی کےافسران سےملاقات کرکے انہیں بتایا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پرنہیں جاسکتے۔

دھونی نے افسران کو واضح کیا کہ انہوں نےعالمی کپ سے قبل ہی ٹیریٹوریل آرمی کی پیراشوٹ ریزمنٹ کے ساتھ رہ کرخدمت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی وجہ سے وہ ویسٹ انڈیزکےدورے پرنہیں جاسکتے۔

ورلڈ کپ کے بعد سے مہندرسنگھ دھونی کی ریٹائرمنٹ کےحوالے خوب باتیں ہورہی ہیں۔

خبروں کے مطابق بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ  ‘دھونی صرف دو ماہ کا بریک لے رہے ہیں۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے متعلق ابھی کوئی  فیصلہ نہیں کیا ہے اوربی سی سی آئی اورسلیکٹروں کوبھی واضح کردیا ہے’۔

سابق بھارتی کپتان کو 2011 میں لیفٹیننٹ کرنل کا رینک دیا گیا تھا۔

دھونی نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ وہ بچپن سے ہی فوجی بننا چاہتے تھے۔ وہ رانچی کےکینٹ علاقےمیں اکثرگھومنےچلے جاتےتھے، لیکن قسمت کوکچھ اورہی منظورتھا۔ یہی وجہ تھی وہ فوج کےافسرنہیں بن پائے اورکرکٹربن گئے۔

loading...
loading...