ورلڈ کپ کا دوسراسیمی فائنل :آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

برمنگھم:آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں  دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل  میں میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج برمنگھم میں آمنے سامنے ہیں،جس کا  ٹاس  آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈکپ میں آسٹریلیا کو  صرف 2 مرتبہ شکست کا سامنا رہا ہے جبکہ انگلش ٹیم کو 3 میچوں میں شکست ہوچکی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں آٹھویں مرتبہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے اور اب تک 5 مرتبہ ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

انگلش ٹیم چار مرتبہ سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرچکی ہے لیکن 1992 کے طویل عرصے کے بعد انگلینڈ ٹیم اب سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

دونوں ٹیمیں 1975 میں ہونے والے پہلے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرچکی ہیں جس میں آسٹریلیا نے انگلش ٹیم کو بدترین شکست دی تھی لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے فائنل میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے گزشتہ روز مانچسٹر میں پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شرمناک شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی، آج کی فاتح ٹیم 14جولائی اتوار کو نیوزی لینڈ سے فائنل میچ کھیلے گی۔

loading...
loading...