ورلڈ کپ میں انگلینڈ کاافغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

مانچسٹر:ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈ کپ 2019 کے 19 ویں روز مانچسٹر کےاولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں میزبان انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

مانچسٹر  میں کھیلے جارہے 24ویں میچ کا ٹاس انگلش کپتان اوئن مورگن نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان کی ٹیم اب تک ایونٹ میں 4 میچ کھیل چکی ہے اور تمام میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ورلڈکپ کی فیورٹ انگلینڈ کو 4 میں سے 3میچوں میں کامیابی اور ایک میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انگلینڈ کے اوپنر جیسن رائے کی میچ میں شرکت مشکو ہے، وہ جمعے کو ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئےتھے ۔

دوسری جانب افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی آج مانچسٹر میں اپنی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود ہوں گے۔

آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ میزبان انگلینڈ کیخلاف میچ کے موقع اشرف غنی اولڈ ٹریفورڈ پہنچیں گے،یہ پہلا موقع ہے جب ورلڈ کپ میچ میں افغان صدر موجود ہوں گے۔

loading...
loading...