شعیب ملک پاکستانی میڈیا پر برس پڑے

malik

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک پاکستانی میڈیا پر برس پڑے، کہتے ہیں میں نے اپنے ملک کیلئے 20 سال سے زیادہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلی تاہم پھر بھی مجھے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق چیزوں پر وضاحتیں پیش کرنی پڑتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جو ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں وہ 15 جون کی نہیں بلکہ 13 جون کی ہیں۔

میں درخواست کرتا ہوں کہ تنقید کرتے وقت ہماری فیملیز کو نشانہ نہ بنایا جائے، یہ اچھی چیز نہیں ہے۔  

 

قومی ٹیم کی خراب کارکردگی اور کرکٹ شائقین کی جانب سے تنقید پر محمد عامر نے بھی ٹویٹ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ برائے مہربانی کھلاڑیوں کیلئے غلط الفاظ استعمال نہ کئے جائیں، آپ ہماری کارکردگی پر تنقید کرسکتے ہیں، ہم انشااللہ ضرور باونس بیک کریں گے۔

محمد عامر کی اس ٹویٹ پر معروف صحافی مبشر زیدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان  آپ سے محبت کرتا ہے، اپنی کوششوں کو جاری رکھیں۔

loading...
loading...