کیا پاکستان ٹیم اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟

pak

کرکٹ ورلڈ کپ کے تین میچز میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کہاں کھڑی ہے اور اس کی سیمی فائنل تک رسائی کے کتنے امکانات ہیں۔

بھارت کے ہاتھوں اہم میچ میں شکست، گرین شرٹس کا ورلڈکپ میں سفر مشکل ہوگیا۔ ہر زبان پر یہی سوال ہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا۔

میگاایونٹ میں گرین شرٹس کو پانچ میچز میں سے تین میں شکست کا داغ لگ چکا ہے، سری لنکا سے میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ واحد کامیابی انگلینڈ کیخلاف ملی۔

ٹیم پاکستان کے لیے اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کا تین پوائنٹس کے ساتھ نواں نمبر ہے۔

جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، افغانستان اوربنگلا دیش کیخلاف چاروں میچز جیتنے پر پاکستان کے گیارہ پوائنٹس ہوں گے۔

لیکن اس کے باوجود پاکستان کو دیگر ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا،

اگلے چاروں میچز میں سے کوئی ایک میچ بھی بارش کی نذر ہوا تو ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر ختم ہوجائےگا۔

loading...
loading...