ٹیم میں کوئی اختلاف نہیں ہیں من گھڑت کہانیاں بنائی جارہی ہیں، ترجمان قومی ٹیم

pak

عالمی کپ میں ناقص کارکردگی اور بھارت کیخلاف شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی۔

ترجمان قومی ٹیم کے مطابق پاکستانی ٹیم میں کوئی اختلاف نہیں ہیں من گھڑت کہانیاں بنائی جارہی ہیں۔

میڈیا منیجر کا مزید کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو دو چھٹیاں دے دی ہیں، کھلاڑی دو دن آرام کریں۔

قومی ٹیم کی پریکٹس اب 20 جون کو لارڈرز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی جبکہ شاہین اپنا اگلا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لندن میں کھیلے گی۔

واضح رہے ذرائع کے مطابق بھارت کیخلاف میچ میں کپتان آؤٹ ہوکر ڈریسنگ روم پہنچے تھے تو میچ ختم ہونے سے پہلے ہی انہوں نے کھلاڑیوں پر چیخنا شروع کردیا تھا اور کھلاڑیوں پر گروپنگ کے الزامات بھی عائد کئے تھے۔

loading...
loading...