ٹاپ فور کو ہر صورت رنز کرنا ہوں گے، سرفراز احمد

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد/ فائل فوٹو

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد/ فائل فوٹو

ٹاؤنٹن: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے عالمی کپ 2019 کے 17 ویں میچ میں گرین شرٹس کو 41 رنز سے شکست ہوئی۔ پوسٹ میچ پریزینٹیشن سرمنی میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں کمی تھی اور ہم اسی وجہ سے میچ ہارے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان سرفراز احمد نے مزید کہا کہ حسن علی اور وہاب ریاض نے زبردست بیٹنگ کی، ہم نے اچھا فائٹ کیا تاہم بدقسمتی سے میچ نہ جیت سکے۔

کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ابتدائی 20 اوورز میں بہت زیادہ رنز دیئے، محمد عامر کے علاوہ تمام ہی بولرز رنز نہ روک سکے۔ اس وکٹ پر 270 سے 280 رنز پار اسکور تھا،

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں میچ جیتنا ہے تو ٹاپ فور کو لازمی پرفارم کرنا ہوگا، امام نے ففٹی اور بابر اعظم نے 30 رنز بنائے ہیں مگر ٹاپ فور کو ضرور اسکور کرنا ہوگا۔

روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ کے متعلق جب سرفراز احمد سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کیا کہا؟ ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔

loading...
loading...