پاکستان اور آسٹریلیا آج مدمقابل

sarfarazimageee

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا چوتھا میچ آج دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا، میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،

 ورلڈ کپ میں شاہینوں کودفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا چیلنج درپیش  ہے ،  کینگروزسے آج ٹاؤنٹن میں ٹاکرا ہوگا،   میچ کیلئے شاہینوں نے کی خوب تیاری ہے۔

ٹاؤنٹن کا میدان گیلا ہونے کے سبب قومی ٹیم نے انڈورپریکٹس سیشن کیا ،  قومی ٹیم کے تین میچزمیں تین پوائنٹس ہیں،  ویسٹ انڈیزسےشکست اورسری لنکا سےمیچ بارش کی نذرہوا،  واحد فتح میزبان انگلینڈ کیخلاف ملی،  پاکستان آسٹریلیا میچ بھی بارش سےمتاثرہوسکتا ہے۔

ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف کینگروز کا پلڑا بھاری ہے۔ نومیں سے پانچ میچزآسٹریلیا جبکہ چارپاکستان کےنام رہے۔

loading...
loading...