برسات، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا

bangladeshimagee

انگستان کا برساتی موسم میگا ایونٹ کے مقابلوں کا مزہ کر کرا کرنے لگا،  کرکٹ ورلڈ کپ کا ایک اورمیچ بارش کی نذر، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

برسٹل میں بارش جیت گئی ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے میچ میں ایک گیند کا بھی کھیل نہ ہوسکا۔ کھلاڑی ، آفیشلز اور شائقین بارش کے رکنے کا انتطارکرتے رہے ۔

کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد آکر کار امپائرز نے میچ کی منسوخی کا باضابطہ اعلان کیا۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیم کو ایک ایک پوائنٹ دیئے گئے ۔

میگا ایونٹ کا یہ تیسرا اور سری لنکا کا دوسرا میچ بارش کے سبب نہ ہوسکا۔ عالمی کپ کی تاریخ کا یہ پہلا ایونٹ ہے جب تین میچ بارش کے باعث نہ ممکن رہے ۔

loading...
loading...