ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر محمد عامر خوش

amir

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے ورلڈکپ اسکواڈ پر حصہ بننے پر فخر اور خوشی کا اظہار کردیا۔

محمد عامر نے ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ وہ بہت خوش اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ورلڈکپ میں 100 فیصد کارکردگی دینے کی بھرپور کوشش کریں گے اور قوم کا سر فخر سے بلند بھی کریں گے۔

محمد عامر نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لئے وہ بہت شکر گزار ہیں جبکہ پوری ٹیم کو اب مزید دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ابتدائی طور پر اعلان کردہ ٹیم میں محمد عامر کا نام شامل نہیں تھا جبکہ ورلڈکپ میں ان کی شمولیت کو انگلینڈ کے خلاف کارکردگی سے مشروط کردیا گیا تھا۔

پہلے ون ڈے میں وہ ٹیم کا حصہ تھے تاہم بدقسمتی سے وہ میچ بارش کی نذر ہوگیا اور عامر ایک گیند بھی نہ کراسکے۔ جس کے بعد دوسرے ون ڈے سے قبل وہ ‘چکن پاکس’ کے مرض میں مبتلا ہوئے اور پھر ایک میچ بھی نہ کھیل سکے۔

loading...
loading...