امام الحق کے نام بڑا اعزاز

پاکستانی اوپنر امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ایک سو اکیاون رنز کی اننگز کھیلی

پاکستانی اوپنر امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ایک سو اکیاون رنز کی اننگز کھیلی

برسٹل: انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے امام الحق نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امام الحق انگلشن سرزمین پر ایک سو پچاس یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

تاہم اپنی اننگز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سنچری بنانے کی خوشی ہے لیکن ٹیم میچ جیت جاتی توخوشی دوبالا ہوجاتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹنگ لائن کا ورلڈکپ سے پہلے فارم میں آنا خوش آئند ہے، فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

loading...
loading...